ETV Bharat / city

ایئرانڈیا نے رقم کی تاریخ - Air India made history

سین فرانسسکو سے بنگلور کی نان اسٹاپ پرواز میں تمام خاتون پائلٹ 238 مسافروں کو لے کر بنگلور پہنچیں۔

Air India
Air India
author img

By

Published : Jan 11, 2021, 5:22 PM IST

ایئر انڈیا نے ایئرلائن کے شعبے میں پیر کے روز اس وقت تاریخ رقم کی جب سین فرانسسکو سے بنگلور کی نان اسٹاپ پرواز میں تمام خاتون پائلٹ 238 مسافروں کو لے کر یہاں پہنچیں۔

بھارتی شہر کے لیے سب سے طویل 13993 کلومیٹر نان اسٹاپ روٹ میں 17 گھنٹوں کا ہوائی سفر علی الصباح 03:07 بجے پورا ہوا۔

اتوار کے روز سین فرانسسکو سے پرواز بھرنے والے بوئنگ 777-200 ایل آر کی کمانڈ کیپٹن زویا اگروال کے ہاتھوں میں تھی اور کاکپِٹ میں ان کے ساتھ کیپٹن پپاگری تمنئی، کیپٹن اکانکشا سوناوارے اور کیپٹن شیوانی منہاس تھیں۔

کیپٹن زویا نے اس سفر کو 10 سال سے زیادہ کی مدت کار میں آٹھ ہزار گھنٹے سے زیادہ ہوائی جہاز اڑانے کے تجربات میں سے ایک بتایا۔ طیارے کے مسافروں نے بھی اسے ایک بہتر تجربہ قرار دیا۔

بنگلور ہوائی اڈے پر جب طیارہ پہنچا تھا تو کافی تعداد میں میڈیا اہلکار ٹرمنل کے قریب چاروں پائلٹس کے خیر مقدم کے لیے موجود تھے۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.