ریاست کرناٹک کے ضلع گلبرگہ میں پی ڈبیلو ڈی کے جونیر انجینر شانت گوڑا کی رہا ئش گاہ پر اے سی بی کےعہدیداروں نے چھاپے ماری کی ہے۔ ان کے علاوہ محتلف عہدیداروں کے متعدد مقامات پر بھی چھاپہ ماری کی گئی ہے۔
کرناٹک اینٹی کرپشن بیورو افسران کی جانب سے مختلف محکموں سے تعلق رکھنے والے 15 عہدیداروں کے مختلف اضلاع بنگلور،منگلور،بلگاوی،گلبرگہ اور دیگر مقامات پر چھاپے ماری کی گئی ہے ۔
ضلع گلبر گہ کے پی ڈبلیو ڈی کے جونیر انجینر شانت گوڑا کی رہائش گاہ پر بھی اے سی بی افسران نے چھاپہ ماری کی ہے ۔
اس سلسلے میں عہدیداروں کا کہنا ہے کہ بڑے پیمانے پر غیر قانونی طور پر جمع شدہ رقم اور غیر قانونی جائیداد کی اطلاع موصول ہونے کے بعد چھاپہ ماری کی گئی ۔اس دوران عہدیدار ان نے جائیداد سے متعلق دستاویزات ضبط کر لئے۔
مزید پڑھیں:سی بی آئی نے روشن بیگ کے گھر چھاپے ماری کی
محکمہ تعمیرات عامہ کے جونیر انجینر شانت گوڑا نے کے متعلق کہا گیا ہے کہ وہ اپنے آبائی وطن مو ضع ہنگر کے 40ایکٹر ارضی زمین گلبرگہ ،بنگلور ،میں عالیشان بنگلہ ،سونا ،چاندی،موٹر گاڑیاں سمیت بڑے پیمانے پر جائیدا د رکھنے کا انکشاف ہوا ہے۔اور ساتھ ہی شانت گوڑا نے گلبرگہ کے گوبی کالونی میں اپنے رہائشی گھر میں میں پائپ کے اند ار لاکھوں روپے چھپا کر رکھا تھا۔پائپ کو کاٹ کر اے سی بی افسران رقم کو بر آمد کر لیے ہیں۔