کرناٹک میں آج چار نئے کوروناوائرس ’كووڈ -19‘ کیسزکی تصدیق کے ساتھ ہی ریاست میں اس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد اتوار کے روز بڑھ کر 388 ہو گئی۔
سرکاری ذرائع نے مطابق جن نئے لوگوں میں کوروناکے انفیکشن کی تصدیق ہوئی ہے، ان سب کا تعلق ضلع میسورو سے ہے اور ان میں سے دو کا تعلق دہلی کے نظام الدین میں منعقد تبلیغی جماعت کے پروگرام سے ہے، جبکہ دو دیگر نانجنگڈو فارماسیوٹیکل کمپنی کے ملازم ہیں اور یہ کورونا پازیٹیو مریض کے رابطہ میں آنے کی وجہ سے متاثرہ ہوئے ہیں۔
کرناٹک میں اب تک كووڈ -19 سے متاثر 105 مریض ٹھیک ہوئے ہیں اور 14 مریضوں کی موت ہو چکی ہے۔