ریاست کرناٹک کے شہر یادگیر میں ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کی 129 ویں جینتی نہایت سادگی کے ساتھ منائی گئی۔
اس موقع پر مجلس بلدیہ یادگیر کے کمشنر رامش نے ای ٹی وی بھارت سے کہا کہ شہر میں لاک ڈاؤن ہونے کی وجہ سے ہم ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر جینتی کو نہایت سادگی سےمنا رہے ہیں۔ آج ہم سب کو ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کے بنائے ہوئے قانون پر چلنے کی سخت ضرورت ہے۔
انہوں نے اس موقع پر عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس ایک خطرناک مرض ہے اس سے بچنے کے لیے جو احتیاطی تدابیر بتائی گئی ہیں اس پر سختی کے ساتھ عمل کریں چہرے پر ماسک لگائیں ہاتھوں کو بار بار دھوئیں اور بے ضرورت اور بے وجہ گھر سے باہر نہ نکلے اس موقع پر محکمہ بلدیہ کے دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔