ETV Bharat / city

راشن کارڈ نہیں رکھنے والوں کی مدد کا تیقن

بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار نے کہا کہ کورونا انفیکشن کی روک تھام کیلئے جاری لاک ڈاﺅن میں مدد کیلئے ریاست کے راشن کارڈ ہولڈرز کے بینک کھاتوں میں ایک ۔ ایک ہزار روپے بھیجے جارہے ہیں۔ وہیں بغیر راشن کارڈ والے کنبوں کو بھی امداد دی جائے گی ۔

راشن کارڈ نہیں رکھنے والوں کی مدد کا تیقن
راشن کارڈ نہیں رکھنے والوں کی مدد کا تیقن
author img

By

Published : Apr 17, 2020, 11:13 PM IST

بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار نے آج کہاکہ کورونا انفیکشن کی روک تھام کیلئے جاری لاک ڈاﺅن میں مدد کیلئے ریاست کے راشن کارڈ ہولڈرز کے بینک کھاتوں میں ایک ۔ ایک ہزار روپے بھیجے جارہے ہیں وہیں بغیر راشن کارڈ والے کنبوں کو بھی امداد دی جائے گی ۔

نتیش کمار نے یہاں ” عوام کے نام پیغام “ میں کہاکہ بہار کے سبھی راشن کارڈ ہولڈروں کو ایک۔ ایک ہزار روپے دیئے جارہے ہیں۔ اس کے تحت اب تک 94 لاکھ 85 ہزار کار ڈ ہولڈروں کو رقم منتقل کر دی گئی ہے ۔

بقیہ کار ڈ ہولڈروں کے کھاتے میں بھی رقم جلد ازجلد بھیج دی جائے گی ۔ ساتھ ہی یہ بھی فیصلہ لیا گیا ہے کہ جن کنبوں کے پاس راشن کارڈ نہیں ہے انہیں بھی جیویکا گروپ کے توسط سے نشان زد کر کے ان کی مدد کی جائے گی ۔

اس کے لئے ایسے کنبوں کی شناخت کاکام شروع کر دیا گیا ہے اور جلد ہی ان کی شناخت کر کے ان کی بھی مدد کی جائے گی۔

وزیراعلیٰ نے کہاکہ ریاستی حکومت بہارکے باشندوں کی پوری مدد کررہی ہے ۔ دوسری ریاستوں میں پھنسے بہار کے لوگوں کیلئے بھی کوآرڈینیشن بناکر ضروری مدد دستیاب کر ائی جارہی ہے۔

ریاست کے باہر پھنسے بہار کے مزدروں اور ضرورمند افراد کے لئے وزیراعلیٰ راحت فنڈ سے آفات منیجمنٹ محکمہ کے توسط سے امدادی رقم کے طور پر وزیراعلیٰ خصوصی امداد کے تحت 1000 روپے فی شخص کی شرح سے رقم لوگوں کے بینک کھاتوں میں منتقل کی جارہی ہے ۔ اب تک دس لاکھ 11 ہزار لوگوں کے کھاتوں میں رقم منتقل کی جاچکی ہے ۔ ابھی مسلسل درخواستیں موصول ہورہی ہیں جلد ہی جانچ کے بعد ان سبھی کے کھاتوں میں بھی رقم بھیج دی جائے گی ۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.