کورونا وائرس کی دوسری لہر میں سب سے زیادہ آکسیجن سلینڈر کی ضرورت درپیش ہے لیکن آکسیجن کی قلت کی وجہ کافی زیادہ لوگوں کی جانیں بھی جارہی ہے، حکومت اور محکمۂ صحت کے پاس جتنی بھی وسائل ہیں وہ ناکافی ثابت ہورہے ہیں۔
عام لوگوں کی جانوں کو بچانے کے لیے متعدد رکن اسمبلی اور رکن پارلیمان اپنی اپنی استطاعت کے مطابق آکسیجن سلینڈر کی فراہمی کو یقینی بنا رہے ہیں، اسی ضمن میں ضلع بریلی سے بہیڑی تحصیل کے علاقائی رکن پارلیمنٹ ورون گاندھی نے آکسیجن سلینڈر اور کنسنٹریٹر ضرورت مندوں میں تقسیم کیے۔
انہوں نے بہیڑی سی ایچ سی کو بھی بیس سلینڈر اور کنسیٹریٹر مہیا کرائے، تحصیل کے رام لیلا گراؤنڈ پر منعقد اس پروگرام میں ورون گاندھی کے علاوہ ضلع مجسٹریٹ نتیش کمار، علاقائی رُکن اسمبلی چھترپال گنگوار سمیت تمام سیاسی رہنما اور اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔

اس دوران ورون گاندھی نے کہا کہ سماج کے آخری ضرورت مند تک مدد پہنچنی چاہیے، یہی ہمارا مقصد ہے۔ امید ہے کہ اگلے مہینے میں موذی بیماری کورونا روائرس کا انفیکشن کا اثر کچھ کم ہوگا تو لوگوں کو خود بخود کچھ راحت مل سکتی ہے۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ ایک سیاسی رہنما ہونے کے طور پر یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم عوام کی تکلیف کو کچھ حد تک کم کر سکیں اور اُن کی تکلیف میں شریک ہو سکیں۔ یہ ہمارا اخلاقی فریضہ اور سماجی ذمہ داری بھی ہے۔ یہ آکسیجن کے سلینڈر اور کنسنٹریٹر کو ذاتی رقم سے خریدکر فروخت کر رہے ہیں۔ کیوں کہ ایم پی فنڈ گزشتہ دو برس سے نہیں آیا ہے۔ لہذا ہم سب کو آگے آکر، متحد ہوکر کام کرنا چاہیے۔