ریاست اتر پردیش کے ضلع رائے بریلی کے لال گنج علاقے میں ہفتہ کو دو ٹرکوں کے مابین ٹکر کے نتیجے میں کنڈکٹر کی موت ہوگئی جبکہ ڈرائیور شدید طور سے زخمی ہوگیا۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ علی الصبح لال گنج علاقے میں ریل کوچ فیکٹری کے سامنے دو ٹرکوں میں زبردست ٹکر ہوگئی۔ آمنے سامنے کی ٹکر میں ٹرک کنڈکٹر غفران(20)کی موت ہوگئی جبکہ ڈرائیور محفوظ عالم (26) زخمی ہوگیا جسے علاج کے لئے اسپتال پہنچایا گیا ہے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ دونوں ٹرک رائے بریلی کے تھے، ایک میں گٹی لدی ہوئی تھی جبکہ دوسرے میں مورنگ بھرا ہوا تھا۔
ٹرکوں کو پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے جبکہ ایک ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا ہے۔