ETV Bharat / city

بریلی: کورونا کے ساتھ ساتھ اب ڈینگو کا قہر بھی جاری

بریلی میں ابھی کورونا وبا کا قہر تھما بھی نہیں ہے کہ اب ڈینگو نے اپنا اثر دکھانا شروع کر دیا ہے ایک جانب جہاں لوگ کورونا سے متاثر ہیں۔ وہیں ڈینگو سے اب تک ایک درجن سے زائد افراد کی موت ہو چکی ہے اور تقریباً ایک سو سے زائد لوگ مختلف ہسپتالوں میں داخل کئے گئے ہیں۔

dengue spreads throughout village
بریلی: کورونا کے ساتھ ساتھ اب ڈینگو کا قہر بھی جاری
author img

By

Published : Dec 7, 2020, 4:05 PM IST

ریاست اتر پردیش کے ضلع بریلی کے دیہی علاقے میں ڈینگو کی وجہ سے اب تک تقریباً ایک درجن سے زائد افراد کی موت ہو چکی ہے اور تقریباً ایک سو سے زائد لوگ مختلف ہسپتالوں میں داخل ہیں۔ محکمۂ صحت کی جانب سے ڈاکٹروں کی ایک ٹیم جانچ کے لیئے گاؤں بھیجی گئی ہے۔

بریلی: کورونا کے ساتھ ساتھ اب ڈینگو کا قہر بھی جاری

ضلع بریلی کے دیہی علاقے مجنوپور گاؤں میں ڈینگو سے اب تک ایک درجن سے زائد افراد اس کی زد میں آچکے ہیں۔ ان میں کچھ بزرگوں کی موت کو طبعی موت سمجھ کر نظر انداز کر دیا گیا۔ لیکن جب دو نوجوانوں کو بھی موت نے اپنی آغوش میں لے لیا، تو پھر مقامی لوگوں کا حیران اور پریشان ہونا لازمی تھا۔ لہذا مریضوں کو پرائیویٹ ہسپتال میں داخل کرایا گیا اور جب جانچ ہوئی تو ڈینگو کی تصدیق ہوئی۔ اُس کے بعد جو لوگ بھی معمولی طور پر بیمار تھے، اُنہیں بھی ہسپتال میں داخل کرایا گیا اور جانچ کرانے کے بعد اُن کا علاج کیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں:

کورونا وائرس: یوپی میں ہاٹ اسپاٹ کی تعداد میں اضافہ، محتاط رہنے کا مشورہ

آپ کو بتا دیں کہ' ضلع بریلی کی آنولا تحصیل کے گاؤں مجنوپور کی کل آبادی تین ہزار سے زیادہ ہے اور تقریباً اسّی فیصد آبادی اقلیتی طبقہ سے تعلق رکھتی ہےٍ۔ بیماروں میں بھی زیادہ تر افراد بھی اقلیتی طبقہ سے ہیں۔ بیمار ہونے کا سلسلہ گذشتہ دو ماہ سے جاری ہے۔ نومبر میں بھی ایک ٹیم جانچ کے لیے گئی تھی، لیکن رسمی طور پر دیکھ کر واپس لوٹ آئی اور اپنی رپورٹ میں صرف دو لوگوں میں ڈینگو کے مشتبہ علامات ہونے کی تصدیق کی۔ لیکن جب حالات بے قابو ہونے لگے تو پھر محکمۂ صحت کی جانب سے گاؤں میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کی جانچ کرنے کے احکامات دیئے گئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.