ETV Bharat / city

ٹرک نے کار اور موٹر سائکل کو ماری ٹکر نو افراد ہلاک - اتر پر دیش میں بڑا سڑک ھادثہ

اتر پردیش: ضلع بریلی اور پیلی بھیت کے درمیان قصبہ بیسل پور روڈ پر ایک بے قابو ٹرک نے ماروتی وین اور موٹر سائکل سوار کو ٹکر مار دی، جس میں ایک ہی خاندان کے سات افراد سمیت دو دیگر ہلاک ہو گئے۔ یہ تمام افراد اسپتال سے واپس اپنے گھر جا رہے تھے اسی دوران یہ حادثہ پپیش آیا۔

اتر پردیش میں سڑک حادثے میں نو افراد ہلاک
author img

By

Published : Oct 31, 2019, 3:06 PM IST

بتایا جا رہا ہے کہ بے قابو ٹرک نے پہلے تو موٹر سائکل کو کچل دیا جس کے بعد وہاں موجود پی آر وی ”پولس رسپانس وہیکل“ نے ٹراک ڈرائیور کا پیچھا کیا لیکن وہ وہاں سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا اسی دوران ٹرک ابھی کچھ فاصلے پر ہی تھا کہ ایک اور ماروتی وین کو ٹکر مار دی جس میں سوار ایک ہی خاندان کے سات افراد ہلاک ہو گئے۔

اتر پردیش میں سڑک حادثے میں نو افراد ہلاک

بتایا جا رہا ہے کہ یہ تمام افراد ایک نوزائدہ بچّے کی پیدائش کے بعد اسے دیکھکر اسپتال سے واپس گھر لوٹ رہے تھے۔ اس حادثہ میں تقریباً پانچ لوگ زخمی بھی ہوئے ہیں۔ جنہیں ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ یہ حادثہ گزشتہ رات میں پیش آیا ہے۔

پولیس کو شبہ ہے کہ ٹرک ڈرائیور نشہ میں تھا۔ وہ حادثے کے بعد موقع سے فرار ہوگیا ہے۔ اس واقعے میں نامعلوم ڈرائیور کے خلاف تھانہ بُھتا میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

اس دردناک حادثہ میں ہلاک ہونے والوں کی شناخت رحمت خاں، اُنکی بیٹی صبا اور آسما، بہن زینت، بھائی صابر کی اہلیہ شیبا اور اُنکے ڈھائی ماہ کے بیٹے حسین کے علاوہ کار ڈرائور یونُس کے طور پر ہوئی ہے۔

اس دردناک حادثہ کی اطلاع کے بعد ضلع مجسٹریٹ وریندر کمار سنگھ اور ایس ایس پی شیلیش کمار پانڈے نے جائے حادثہ کا معائنہ کیا اور زخمی افراد کو مختلف اسپتالوں میں داخل کرایا۔ جبکہ ٹرک کے نمبر کی بنیاد پر مالک اور ڈرائیور کو تلاش کیا جا رہا ہے۔

Intro:up_bar_1_sadak haadse me khaandan khatm_avbb_7204399

اتر پردیش کے ضلع بریلی اور پیلی بھیت کے درمیان قصبہ بیسلپور روڈ ایک بے قابو ٹرک نے ماروتی اومنی وین اور موٹر سائکل سوار کو کچل دیا۔ جس میں ایک ہی خاندان کے سات افراد سمیت کل نو لوگ ہلاک ہو گئے۔ یہ تمام لوگ ایک نوزائدہ بچے کو اسپتال سے دیکھکر گھر لوٹ رہے تھے۔
Body:
بریلی میں دیہات علاقے بُھتا اور بیسل پور روڈ پر ایک بے قابو ٹرک نے ایک موٹر سائکل کو کُچل دیا، جس پر سوار دو لوگوں کی موقع پر ہی موت ہو گئ۔ وہاں موجود پولس کی پی آر وی گاڑی نے ٹرک کا پیچھا کیا تو ٹرک ڈرائور نے رفتار بڑھا دی اور فرار ہونے کی کوشش کی۔ لیکن محض کچھ فاصلہ طے کرنے کے بعد ٹرک نے ماروتی اومنی وین کو ٹکّر مار دی۔ جس میں سوار ایک ہی خاندان کے سات لوگوں کی موت ہو گئ۔ ماروتی اومنی وین میں سوار تمام لوگ ایک نوزائدہ بچّے کی پیدائش کے بعد اسے دیکھکر اسپتال سے واپس گھر لوٹ رہے تھے۔ اس حادثہ میں تقریباً پانچ لوگ زخمی ہو گئے ہیں۔ جنہیں ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ یہ حادثہ کل رات میں پیش آیا ہے۔ پولیس کو شبہ ہے کہ ٹرک ڈرائیور نشہ میں تھا۔ وہ حادثے کے بعد موقع سے فرار ہوگیا ہے۔ اس واقعے میں نامعلوم ڈرائیور کے خلاف تھانہ بُھتا میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

دراصل قصبہ بیسل پور کی طرف سے آ رہے ایک بےقابو ٹرک نے کیلاش پُل سے نیچے اُترنے کے بعد ایک موٹر سائکل سوار کو ٹکّر مار دی۔ یہ موٹر سائکل پُوایاں کے بڑا گاؤں کے باشندہ سندیپ اور ایک بچی سوار تھی۔ ٹرک اور موٹر سائکل کی تصادم کے بعد سندیپ نیچے گر گئے اور اُنکی موٹر سائکل ٹرک میں پھنس گئ اور دور تک گِھسٹتی گئ۔ اس کے بعد موٹر سائکل میں آگ لگ گئ۔ وہاں موجود پی آر وی ”پولس رسپانس وہیکل“ نے ٹرک کا پیچھا کیا۔ ٹرک ڈرائور نے ٹرک کی رفتار مزید بڑھا دی۔ کچھ دور چلنے کے بعد ٹرک نے سامنے سے آ رہی ماروتی اومنی وین کو ٹکّر مار دی۔ اس میں ایک ہی خاندان کے دس افراد سوار تھے۔ اس دردناک حادثہ میں رحمت خاں، اُنکی بیٹی صبا اور اسما، بہن زینت، بھائ صابر کی اہلیہ شیبہ اور اُنکے ڈھائ ماہ کے بیٹے حسین کے علاوہ ماروتی اومنی وین کا ڈرائور یونُس ہلاک ہو گئے۔ اس حادثہ میں موٹر سائکل سوار سندیپ کی بھی موقع پر ہی موت ہو گئ تھی، جبکہ اُنکے ساتھ بچّی نے اسپتال پہنچکر دم توڑ دیا تھا۔

اس دردناک حادثہ کی اطلاع کے بعد ضلع مجسٹریٹ وریندر کمار سنگھ اور ایس ایس پی شیلیش کمار پانڈے نے موقت معائنہ کیا اور زخمی افراد کو مختلف اسپتالوں میں داخل کرایا۔ جبکہ ٹرک کے نمبر کی بنیاد پر مالک اور ڈرائور کو تلاش کیا جا رہا ہے۔ حالانکہ پولس نے نامعلوم ڈرائور کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

بائٹ 01۔۔ ڈاکٹر اے کے سنگھ، امرجنسی ڈاکٹر، ضلع اسپتال، بریلی
بائٹ 02۔۔ استخار، مہلوکین کا خاندانی ممبر
Conclusion:
مستفیض علی خان،
ای ٹی وی، بھارت اردو،
بریلی
+919897531980
+919319447700
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.