ETV Bharat / city

'یوپی بجٹ میں حکومت نے کسانوں کو نظر انداز کیا'

author img

By

Published : Feb 19, 2020, 2:17 AM IST

Updated : Mar 1, 2020, 7:21 PM IST

یوگی حکومت نے آج اتر پردیش کے لئے 51286 کروڑ 72 لاکھ روپئے کا بجٹ پیش کیا۔ اس بجٹ کو تاریخ کا سب سے بڑا بجٹ کہا جا رہا ہے، لیکن سابق وزیر کا دعوی ہے کہ اس بجٹ میں کسانوں اور نوجوانوں کو نظر انداز کیا گیا ہے۔

اتر پردیش بجٹ
اتر پردیش بجٹ

یوگی حکومت کا دعویٰ ہے کہ اس بجٹ میں تمام طبقات کا خیال رکھا گیا ہے۔ لیکن سماج وادی پارٹی اس بجٹ اور بی جے پی حکومت کے دعوے سے مطمئن نہیں ہے۔

اتر پردیش بجٹ

اتر پردیش کے سابق وزیر اعلی اکھیلیش یادو کی حکومت میں اسمال انڈسٹری وزیر رہ چکے بھگوت سرن گنگوار کا دعویٰ ہے کہ اس بجٹ میں زراعت اور کاشتکاروں کا خیال نہیں رکھا گیا ہے۔ بھگوت سرن کا تعلق اتر پردیش کے ضلع بریلی سے ہے۔

اکھیلیش یادو کی حکومت میں وزیرِ اسمال انڈسٹری رہ چکے بھگوت سرن گنگوار نے کہا ہے کہ اترپردیش حکومت نے آج تمام طبقات کی دیکھ بھال اور عوام کو سہولیات کی فراہمی کے مقصد کے ساتھ جو بجٹ پیش کیا ہے وہ قابل تحسین نہیں ہے۔

اس بجٹ میں کسانوں اور کھیتی باڑی کا خیال نہیں رکھا گیا ہے۔ گنّے کے کاشتکاروں کی حالت کسی سے پوشیدہ نہیں ہے۔ نوجوانوں کو روزگار سے جوڑنے کا کوئی بندوبست نہیں کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کے پاس کوئی پالیسی نہیں ہے، جس سے ترقیاتی کاموں کا خاکہ تیار کیا جا سکے۔ صرف مذہبی اضلاع کے سیاحتی مقامات میں خصوصی دلچسپی ظاہر کرتے ہوئے کسی خاص طبقے کو منوانے کی کوشش کی گئی ہے۔ ایک طرف حکومت نے پلاٹنگ اور زمین کی خرید فروخت کے تئین حکومت کی سخت پالیسی نے کاروبار کی کمر توڑکر رکھ دی ہے، تو وہیں حکومت دوسری طرف محکمہ رجسٹری سے توقع کرتے ہیں کہ یہاں سے بہت زیادہ محصول حاصل ہوگا، جبکہ یہ ممکن نہیں ہے۔

اُنہوں مزید کہا ہے یہ کہ بریلی ضلع کی تمام 9 اسمبلی سیٹوں پر پر ان کے 9 رکن اسمبلی ہیں۔ ضلع کی دونوں لوک سبھا سیٹوں پر بی جے پی کے ممبران اسمبلی ہیں۔ شہر کے میئر کا تعلق بھی بی جے پی سے ہے اور ضلعی پنچایت کے چیئرمین بھی بی جے پی سے تعلق رکھتے ہیں۔ بی جے پی کے اتنے زیادہ نمائندے ہونے کے باوجود، بریلی کو کوئی بڑا منصوبہ نہیں مل سکا۔ جو بریلی ضلع کے لئے بڑی بدقسمتی کی بات ہے۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 7:21 PM IST

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.