ETV Bharat / city

بریلی: گھنٹا گھر کی سوئیوں میں جان پھونکنے کا مطالبہ

بریلی میں سرِ راہ وقت بتانے والی سب سے بڑی گھڑی کی سوئیاں ٹھہری ہوئی ہیں۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ اسے ٹھہرے ہوئے ایک دو برس نہیں بلکہ تین دہائی سے بھی زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے۔ اب اس گھڑی کے وقت کی سوئیوں کو رفتار دینے کے لیے جن سیوا ٹیم نے بریلی میونسپل کارپوریشن کے اعلیٰ افسران سے گھڑی کو درست کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔

the needles of clock tower would move again
بریلی: گھنٹا گھر کی سوئیوں میں جان پھونکے کا مطالبہ
author img

By

Published : Mar 25, 2021, 8:34 AM IST

Updated : Mar 25, 2021, 1:21 PM IST

بریلی شہر کے سب سے قدیمی کُتُب خانہ بازار کے موتی پارک کے پاس گھنٹا گھر ہے۔ کلاک ٹاور کے نام سے بھی پہچانا جانے والا گھنٹٓا گھر سنہ 1975ء میں تعمیر کیا گیا تھا۔ مقصد تھا کہ شہر میں دیہی علاقے یا دیگر اضلاع سے آنے والے شہریوں کو وقت کی صحیح معلومات فراہم ہو سکے۔ بریلی میونسپل کارپوریشن کے ریکارڈ کے مطابق تعمیر ہونے کے بعد کچھ مہینے تک گھڑی نے وقت کی صحیح معلومات فراہم کرائی اور اُس کے بعد سوئیان تھم گئیں۔

اب جن سیوا ٹیم کے بانی پمّی خاں وارثی نے بریلی میونسپل کارپوریش سے مطالبہ کیا ہے کہ گھنٹا گھر کی عمارت کو سمارٹ سٹی کے منصوبہ میں شامل کرکے اس کی مرمت اور تزئین و آرائش کرائی جائے۔ کیوں کہ گھنٹا گھر شہر کے سب سے مصروف، مشہور و معروف بازار میں واقع ہے اور یہ شہر کی شناخت بھی قائم کرتا ہے۔ لہذا اس کی تزئین و آرائش کے کام کو سمارٹ سٹی منصوبہ کے تحت ہونے والے ترقیاتی کاموں کے پہلے مرحلے میں شامل کیا جانا چاہیے۔

ویڈیو

شہر کے تاجروں کے مطابق سنہ 1975ء میں بریلی شہر کی سیٹ سے منتخب ہوئے اس وقت کے شہری ترقی وزیر رام سنگھ کھنّا نے گھنٹا گھر تعمیر کرایا تھا۔ یہاں خوبصورت فوّارے بھی لگائے گئے تھے۔ درخت اور پودے بھی لگے تھے۔ پارکنگ کا بھی معقول انتظام تھا اور گھڑی کی تیز آواز سے وقت کی صحیح معلومات فراہم ہوتی تھی۔

the needles of clock tower would move again
گھنٹا گھر کی سوئیوں میں جان پھونکے کا مطالبہ

سنہ 1977ء میں اس عمارت میں ایک سائرن بھی لگا تھا۔ جس کی آواز سُن کر لوگوں کو رمضان میں سحری اور افطار کا وقت معلوم ہوتا تھا۔ رمضان میں سائرن بند ہونے کی صورت میں مقامی گھڑی ساز جاوید خان اس کی مرمت کرتے تھے اور پھر گھڑی کی سوئیاں وقت کی رفتار کے ساتھ چلنے لگتی تھیں۔

اب تقریباً تین دہائی سے بھی زائد وقت ہو گیا ہے کہ گھنٹا گھر کی سوئیاں تھم گئیں ہیں اور بریلی میونسپل کارپوریشن اس جانب توجہ نہیں دے رہا ہے۔ حالانکہ بہت سے شہریوں کو اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ گھنٹا گھر کی سوئیاں چل رہی ہیں یا تھم گئی ہیں لیکن شہر اپنی روانی میں ضرور چل رہا ہے۔ تین دہائی قبل تعمیر ہوئے گھنٹا گھر کی سوئیاں وقت بتانے کے لیے مرمت کا انتظار کر رہی ہیں تو عمارت اپنی تزئین و آرائش کو صحیح وقت کی منتظر ہے۔

Last Updated : Mar 25, 2021, 1:21 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.