ETV Bharat / city

تاریخی جامع مسجد کے دروازے عام نمازیوں کے لیے کھلے

کورونا وائرس کی وجہ سے ایک لمبے لاک ڈاؤن کے بعد ریاست اترپردیش کے شہر رامپور میں قائم تاریخی جامع مسجد کے دروازے تقریباً 11 ماہ بعد آخرکار عام نمازیوں کے لیے کھول ہی دیے گئے، جس کے بعد جہاں جامع مسجد کی پرنور رونق واپس آئی وہیں نمازیوں کے چہروں پر بھی خوشی نمایاں ہونے لگی ہے۔

The doors of the historic mosque are open to the public
تاریخی جامع مسجد کے دروازے عام نمازیوں کے لیے کھلے
author img

By

Published : Jan 19, 2021, 6:51 AM IST

لاک ڈاؤن ختم ہونے کے باوجود بھی رامپور کی جامع مسجد اور دیگر مساجد کے دروازے عام نمازیوں کے لئے اتنی لمبی مدت تک کیوں بند رہے اور پھر کس طرح کھل سکے۔ جانیں اس خصوصی رپورٹ میں۔

کورونا پازیٹیو مریضوں کے معاملوں میں بھلے ہی معمولی گراوٹ آئی ہو لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے نافذ کئے گئے لاک ڈاؤن کو ختم ہوئے اب تقریباً سات ماہ کا عرصہ گزر چکا ہے۔ ان سات ماہ میں ان لاک کا عمل اختیار کرکے زندگی کی مختلف سرگرمیوں کو کھولا گیا۔ اسی طرح ملک بھر میں عبادت گاہوں کو بھی شرائط کے ساتھ کھولنے کی اجازتیں دی گئیں اور جب حکومت کی جانب سے بغیر کسی تکلف کے بڑی بڑی سیاسی ریلیاں اور دیگر عوامی تقریبات کا اہتمام ہونے لگا تو عبادگاہوں میں بھی لوگوں کی تعداد معمول کے مطابق ہوتی گئی۔

ویڈیو

لیکن اگر بات کی جائے رامپور کی تو یہاں جامع مسجد سے لیکر ضلع کی چھوٹی بڑی تمام مساجد کے دروازے عام نمازیوں کے لئے 15 جنوری تک مسلسل بند ہی رہے جبکہ رامپور میں دیگر سرگرمیاں معمول کے مطابق انجام دی جانے لگی تھیں۔ اس دوران رامپور میں انتظامیہ کی جانب سے دیوالی میلہ اور ہنر ہاٹ کا بھی اہتمام کیا گیا۔ جہاں ہر روز ہرزاروں کی تعداد میں لوگ پہنچے۔

historic mosque
تاریخی جامع مسجد

رامپور کی عوام نے علماء اور جامع انتظامیہ کو اپنی تنقیدوں کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ہنر ہاٹ اور دیوالی میلے کے جم غفیر کو دیکھ کر بھی رامپور کے علماء اور جامع مسجد انتظامیہ نے مسجد کھلوائے جانے کے لئے صرف رسمی انداز میں بہت ہی عاجزی کے ساتھ ضلع انتظامیہ سے مساجد کے دروازے کھولنے کی اجازت حاصل کرتے رہے۔ انہوں نے کہا کہ جب دیگر اضلاع کے علماء نے رامپور پہنچ کر سخت انداز میں مساجد کے دروازے عام نمازیوں کے لیے کھولے جانے کا مطالبہ کیا تب جاکر یہ ممکن ہو سکا کہ مسجد کے دروازے عام نمازیوں کے لیے بھی کھلے۔ تقریباً 11 ماہ بعد بزرگ عالم دین اور امام جامع مفتی محبوب علی نے جامع میں امامت کا فریضہ انجام دیا۔

بہرحال جامع مسجد کے ساتھ ہی ضلع کی دیگر چھوٹی بڑی مساجد میں بھی اب معمول کے مطابق نمازی نماز ادا کرنے جانے لگے ہیں۔ لمبی مدت کے بعد جامع مسجد میں نماز ادا کرکے نمازیوں نے بھی اپنی مسرت کا اظہار کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.