ریاست اترپردیش کے ضلع بجنور سے متصل جنگل سے ایک شخص کی لاش ملی ہے۔
ریاست اترپردیش کے بجنور ضلع کے تھانہ چاندپور کے مرزا پور گاؤں میں اتوار کی صبح جنگل میں ایک شخص کی لاش ملی ہے۔
اس شخص کے قتل کا شبہ کیا جا رہا ہے۔ پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے روانہ کردیا ہے، بتایا گیا کہ پولیس ملزموں کی تلاش کررہی ہے۔
راہ گیروں نے لاش دیکھ کر اس کی اطلاع پولیس کو دی۔ موقع پر پہنچی پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے روانہ کر دیا ہے۔ فوت ہوئے شخص کی شناخت شیوراج کے طور پر ہوئی۔ شیوراج پڑوس کے گاؤں میں رہتا تھا۔
شبہ کیا جارہا ہیکہ نامعلوم عناصر نے شیو راج کو تیزدھار ہتھیار سے مار کر اس کا قتل کردیا۔مہلوک شخص کی موت کے بعد اسکے افراد خاندان کا رو رو کر برا حال ہے پولیس اس پورے معاملے کی تفتیش میں جٹ گئی ہے-