بریلی: اتر پردیش میں اتوار کو ٹیچر اہلیتی امتحان یعنی ٹی ای ٹی TET کی منسوخی کے بعد بریلی میں سماجوادی پارٹی کی فرنٹل تنظیموں نے آج ضلع کلکٹریٹ میں ریاستی حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ خاص طور پر سماجوادی یوجن سبھا Samajwadi yojan sabha نے احتجاج کے دوران کہا کہ ٹی ای ٹی امتحان کی منسوخی، ریاستی حکومت کی ناکامی کا سب سے بڑا ثبوت ہے۔
احتجاج کر رہے لوگوں نے کہا کہ تمام امیدواروں کے امتحان کے مقام تک پہنچنے کے لیے بس اور ٹرین کا مفت انتظام کیا جائے۔ امیدوار امتحان سے محروم ہو گئے ہیں۔ اُنہیں معاوضے کے طور پر مالی امداد دی جائے اور ٹرین بسوں میں سفر مفت کیا جائے۔
مزید پڑھیں:
حکومت اتر پردیش نے اتوار کو پیپر لیک ہونے کے بعد ٹیچر اہلیتی امتحان کا منسوخ کر دیا گیا تھا۔ اس منعقدہ ٹی ای ٹی امتحان کے لیئے تمام امیدواروں کو آمد رفت میں تمام مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور اُنہیں مالی نقصان بھی ہوا۔ موقع پر وسیم چودھری، احمد خان ٹیٹو، گجیندر کُرمی، بھوونیش یادو، موکیش یادو، امر سنگھ کالے وغیرہ موجود رہے۔