ETV Bharat / city

قتل کا معمہ حل - اترپردعش

ریاست اترپردیش کے ضلع بریلی کے تھانہ پریم نگر پولیس، سرویلانس اور کرائم برانچ کی ٹیمز نے دن رات کی سخت محنت کے بعد سی سی ٹی وی کیمرے کی مدد سے معمہ بن چکے ستسنگی خاندان قتل کیس کا پردہ فاش کیا ہے۔

روپا ستسنگی اور اسکے شوہر
author img

By

Published : Aug 1, 2019, 12:19 PM IST

بریلی پولس نے ستسنگی میاں۔ بیوی کے قتل سے پردہ اٹھا دیا ہے۔ اس دوہرے قتل کے معاملے میں قاتل کو بے نقاب کرتے ہوئے پولس نے انکشاف کیا ہے کہ قاتل کا ستسنگی پریوار میں آنا جانا تھا۔ گزشتہ کئ برس سے وہ مقتولہ روپا ستسنگی کو اپنے آٹو رکشہ سے بینک لے جاتا اور شام کوگھر واپس بھی لاتا تھا۔

بریلی شہر کے بے حد پاش علاقے گُل مُہر پارک میں رہنے والے روپا ستسنگی اور اسکے شوہر نیرج ستسنگی کو گزشتہ برس 24 اکتوبر کو رات 10 سے 11 بجے قتل کر دیا گیا تھا۔

معمہ قتل کا پردہ فاش

قاتل بے حد پاش اور محفوظ کالونی سے آسانی سے فرار ہو گیا۔ پولس کو پہلا شک یہی ہوا تھا کہ قاتل اس گھر اور کالونی کے بابت بخوبی واقف ہے۔

تمام مکانات پر لگے سی سی ٹی وی کیمرے سے کالونی میں آمد و رفت کرنے والے راہ گیروں کی تصویریں دیکھیں تو پولیس کو سراغ ملا اور پولس نے اس قتل کی تمام بکھری ہوئ کڑیوں کو جوڑنے کا کام کیا۔ قتل کی وجوہات کے ساتھ ساتھ تمام سامان اور قتل میں استعمال شدہ موسلی بھی برآمد کر لی گئی۔

پولس کے مطابق قتل کا ملزم انوراگ بھاگوانی کا ستسنگی کے گھر آنا جانا تھا۔ اس درمیان روپا اور انوراگ میں کافی نزدیکیاں بڑھ گئ تھیں۔

واضح رہے کہ روپا کے شوہر گزشتہ 15 برس سے پیرالائزڈ ہونے کی وجہ سے معزور تھے ۔ بیٹا انّو دہلی میں رہکر نوکری کرتا ہے۔ 31 جولائ 2019 کو بینک میں اسسٹینٹ منیجر کے عہدے پر فائز روپا ستسنگی رٹائر ہونے والی تھیں جس کے بعد وہ بریلی شہر چھوڑکر دہلی میں اپنے معزور شوہر اور بیٹے کے ساتھ رہنا چاہتی تھیں۔ یہی بات انوراگ بھاگوانی کو کافی ناگوار گزری اور اُس نے روپا ستسنگی کے سر میں موسلی سے تابڑ توڑ حملے کرکے موت کی نیند سُلا دیا۔ اس واردات کے واحد گواہ معزور شوہر نیرج کو بھی انوراگ نے ثبوت مٹانے کی غرض سے مار دیا۔ قتل کرنے میں انوراگ کامیاب تو ہو گیا، لیکن سی سی ٹی وی میں قید ہونے کے بعد مقامی لوگوں نے اسکی شناخت کر لی اور وہ پولس کی گرفت میں لے لیاگیا۔

Intro:بریلی میں پولس نے ستسنگی میاں۔ بیوی کے قتل سے پردہ اٹھا دیا ہے۔ اس دوہرے قتل کے معاملے میں قاتل کو بے نقاب کرتے ہوئے پولس نے انکشاف کیا ہے کہ قاتل کا ستسنگی پریوار میں آنا جانا تھا۔ گزشتہ کئ برس سے وہ مقتولہ روپا ستسنگی کو اپنے آٹو رکشہ سے بینک تک صبح لے جاتا اور شام کوگھر واپس لاتا تھا۔ تھانہ پریم نگر پولس ٹیم، سرولانس ٹیم اور کرائم برانچ نے دن رات کی سخت محنت کے بعد معمہ بن چکے اس کیس کا پردہ فاش کیا ہے۔ Body:بریلی شہر کے بے حد پاش علاقے گُل مُہر پارک میں رہنے والے روپا ستسنگی اور نیرج ستسنگی کو گزشتہ 24 اکٹوبر کو رات 10 سے 11 بجے رات میں امام دستہ کی موسلی سے قتل کر دیا تھا۔ دونوں میاں۔ بیوی کو بڑی بے رحمی سے قتل کیا گیا تھا۔ روپا ستسنگی کے سر میں تمام جگہ کی ہڈی ٹوٹ گئ تھی۔ بالکل اسی طرح روپا شوہر نیرج کا بھی قتل کیا گیا تھا۔ قاتل بے حد پاش اور محفوظ کالونی سے آسانی سے فرار ہو گیا۔ پولس کو پہلا شک یہی ہوا تھا کہ قاتل اس گھر اور کالونی کے بابت بخوبی واقف ہے۔ تمام مکانات پر لگے سی سی ٹی وی کیمرے سے کالونی میں آمد و رفت کرنے والے راہ گیروں کی تصویریں دیکھیں تو پولس کو سراگ ملا اور پولس نے اس قتل کی تمام بکھری ہوئ کڑیوں کو جوڑنے کا کام کیا۔ قیل کی وجہ کے ساتھ ساتھ تمام سامان اور قتل میں استعمال شدہ موسلی بھی برآمد کر لی۔ پولس کی بتائے ہوئے واردات کے واقعہ کے مطابق مطابق قتل کا ملزم انوراگ بھاگوانی کا ستسنگی کے گھر آنا جانا تھا۔ اس درمیان روپا اور انوراگ میں کافی نزدیکیاں بڑھ گئ تھیں۔ روپا کے شوہر گزشتہ 15 برس سے پیرالائزڈ ہونے کی وجہ سے معزور تھے اور انکا آدھا جسم کام نہیں کرتا تھا۔ وہ چل پھر بھی نہیں سکتے تھے۔ بیٹا انّو دہلی میں رہکر نوکری کرتا ہے۔ آج 31 جولائ کو ایک بینک میں اسسٹینٹ منیجر کے عہدے پر فائز روپا ستسنگی رٹائر ہونے والی تھی اور وہ رٹائرمنٹ کے بعد بریلی شہر چھوڑکر دہلی میں اپنے معزور شوہر کو ساتھ لے جاکر بیٹے کے ساتھ رہنا چاہتی تھی۔ یہ بات انوراگ بھاگوانی کو کافی ناگوار گزری اور اُس نے روپا ستسنگی کے سر میں موسلی سے تابڑ توڑ حملے کرکے موت کی نیند سُلا دیا۔ اس واردات کے واحد گواہ معزور شوہر نیرج کو بھی انوراگ نے ثبوت مٹانے کی غرض سے مار دیا۔ قتل کرنے میں انوراگ کامیاب تو ہو گیا، لیکن سی سی ٹی وی میں قید ہونے کے بعد مقامی لوگوں نے اسکی شناخت کر لی اور وہ پولس کی گرفت میں لے لیا۔

بائٹ ۔۔01 اور 02۔۔ راجیش پانڈے، ڈی آئ جی، بریلی رینج، بریلی
Conclusion:
مستفیض علی خان،
ای ٹی وی، بھارت اردو،
بریلی
+919897531980
+919319447700
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.