سماجوادی طلباء یونین کے عہدے داران نے ایم جے پی روہلکھنڈ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر انیل شُکلا سے ملاقات کرکے مسئلہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ 28 فروری 2020 کو بی اے سیکنڈ ایئر کا اردو امتحان جمعہ کے دن دوسری شفٹ میں مقرر کیا گیا ہے۔ دوسری شفٹ کا وقت صبح 11 بجے سے دوپہر 2 بجے کے درمیان ہوتا ہے، ۔ اسی دوران زیادہ تر مساجد میں جمعہ کی نماز ادا کی جاتی ہے۔
اردو کے امتحان دینے والوں میں عام طلباء کے علاوہ مولانا اور کئی مساجد کے امام بھی شامل ہوتے ہیں، جن میں ایسے بہت سے امام ہیں جنہیں امامت کی ذمہداری ادا کرنی ہوتی ہے، لہٰذا اگر وہ اردو کے امتحان میں شامل ہوتے ہیں، تو نماز جمعہ ادا نہیں کر پائیں گے۔
اس دوران سماجوادی طلباء یونین نے وائس چانسلر سے مطالبہ کیا ہے کہ ایسی صورتحال میں اردو کے امتحاناتی پروگرام کو تبدیل کرکے جمعہ کے علاوہ کسی دیگر دن و تاریخ میں منعقد کرائی جائے اور جمعہ کو دوسری شفٹ میں تعطیل کا اعلان کیا جانا چائے۔
یونین کے طلباء نے مزید کہا کہ ماضی میں بھی، دوسری شفٹ میں جمعہ کے دن صبح 11 بجے سے دوپہر 2 بجے تک تعطیل رہتی تھی۔ لہٰذا اس روایت کو قائم رکھتے ہوئے جمعہ کی دوسری شفٹ میں تعطیل کا اعلان کیا جائے، تاکہ مسلم طلباء کو نماز جمعہ میں کسی طرح کی پریشانیوں کا سامنا نہ ہو
سماجوادی طلباء یونین کی جانب سے طلباء رہنما محمد فیض احمد، اونیش یادو، عمران خان، محمد آصف، یونس غازی، دامودر سنگھ، شاہ رُخ انصاری سمیت تمام طلباء نے گورنر اتر پردیش کو خطاب ایک میمورنڈم بھی وائس چانسلر کے سپرد کیا۔