عالمی ادارہ صحت نے کورونا وائرس ( کووِڈ-19) کو عالمی وبا قرار دئے جانے کے بعد پوری دنیا میں اس وبا سے بچنے کی تدبیریں نکالی جا رہی ہیں۔
بھارت میں بھی اس وائرس کے متاثرین کی تعداد میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے، اس وائرس سے احتیاط برتنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔
اس تعلق سے بریلی ریلوے اسٹیشن احاطے میں ریلوے ہسپتال سے متصل تقریبا 30 بیڈ کے دو بڑے 'آئیسولیشن سنٹر' قائم کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔
مزید پڑھیں:کرونا وائرس سے 7499 ہلاکتیں، 188430 وائرس سے متاثرین
ریلوے ہسپتال انتظامیہ کے مطابق اعلی افسران کی جانب سے یہ ہدایات دی گئی ہیں کہ مریضوں کی تعداد میں اضافہ اور کسی مشکل حالات سے نمٹنے کے لئے تیاریاں مکمل کرلی جائیں۔