ETV Bharat / city

وسیم بریلوی کا کورونا متاثرین کے علاج کے لیے 50 لاکھ روپے دینے کا اعلان - کورونا مریضوں کے بہتر علاج

عالمی شہرت یافتہ شاعر اور سماج وادی پارٹی کے ایم ایل سی پروفیسر وسیم بریلوی نے کورونا کے مریضوں کے بہتر علاج کے لیے بریلی کے 300 بیڈ پر مشتمل اسپتال کو اپنے ’لیجسلیٹیو اسمبلی‘ فنڈ سے پچاس لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔

پروفیسر وسیم بریلوی کی جانب سے کورونا مریضوں کے بہتر علاج کےلیے 50  لاکھ روپے فنڈ مختص

author img

By

Published : May 21, 2021, 6:25 PM IST

Updated : May 21, 2021, 6:30 PM IST

پروفیسر وسیم بریلوی نے نہ صرف پچاس لاکھ روپے بریلی اسپتال کو دیے، بلکہ اس برس اپنے کوٹے میں آنے والے پورے فنڈ کو محکمۂ صحت کے لیے مختص کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔

اُنہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ کورونا کی روک تھام اور مریضوں کے بہتر علاج کے لیے پورے سال کا فنڈ خرچ کیا جائےگا۔

بریلی کالج میں محکمۂ اردو کے ایچ او ڈی رہے پروفیسر وسیم بریلوی ایک عالمی شہرت یافتہ شخصیت ہیں۔ موجودہ دور میں شعر و ادب کی دنیا میں شمار ہونے والے تمام شعراء کی فہرست تب تک مکمل نہیں ہوگی، جب تک اُس میں پروفیسر وسیم بریلوی کا نام شامل نہیں ہوگا، لیکن وہ سماجی خدمات کے معاملہ میں بھی پیش پیش رہتے ہیں۔ گذشتہ برس بھی اُںہوں نے ایک کروڑ روپے کی رقم اپنے ایم ایل سی فنڈ سے محکمۂ صحت کے لیے جاری کیے تھے۔

پروفیسر وسیم بریلوی ابتدائی طور پر اپنی زیادہ تر رقم بیمار لوگوں کی مدد میں خرچ کرتے ہیں۔ جب پورا ملک کورونا وبا سے پریشان ہے اور اسپتالوں کو آکسیجن اور دیگر وسائل کی کمی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، ایسے میں وسیم بریلوی نے مریضوں کے لیے فراح دلی کا مظاہرہ کیا ہے۔

انہوں نے بریلی کے چیف ڈیولپمنٹ آفیسر کو مکتوب روانہ کرکے کونسل فنڈ میں سے 50 لاکھ روپے کوویڈ اسپتال کےلیے جاری کرنے کی سفارش کی۔ فنڈ کو وینٹی لیٹر کی سہولت، آکسیجن پلانٹ، لائف پروٹیکٹ انسٹرومنٹ اور اسپتال کی دیگر سہولیات پر خرچ کیا جائے گا تاکہ کورونا مریضوں کا بہتر علاج کیا جا سکے۔

Last Updated : May 21, 2021, 6:30 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.