ETV Bharat / city

بریلی: آن لائن کلاسیز نے ایلکٹرانک بازار کو فائدہ پہنچایا

author img

By

Published : Sep 29, 2020, 10:30 AM IST

مرکزی اور ریاستی حکومت نے طلبہ کی تعلیم کو متاثر ہونے سے بچانے کے لیئے آن لائن درس و تدریس کے احکامات دیئے ہیں۔ ایسے میں اپنے بچوں کو آن لائن تعلیم کی دستیابی کے لئے موبائل اور کمپیوٹر خریدنا لازمی ہو گیا ہے۔

electronic market
electronic market

کورونا وائرس کے انفیکشن کی وجہ سے تمام کاروبار، تعلیمی ادارے اور سماجی سرگرمی متاثر ہوئی ہے۔ اس دوران سب سے زیادہ کاروبار کی کمر ٹوٹی ہے لیکن انلاک کے بعد جب بازار کھولے گئے ہیں تو ایک خاص بازار میں خریداری میں زبردست اضافہ درج کیا گیا ہے۔ ان دنوں ایلیکٹرانکس اور موبائل کے فروخت میں تقریباً 25 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

بریلی: آن لائن کلاسیز نے ایلکٹرانک بازار کو فائدہ پہنچایا
کورونا وائرس کی وجہ سے تمام تعلیمی ادارے بند ہیں۔ مرکزی اور ریاستی حکومت نے تمام طلبہ کی تعلیم کو متاثر ہونے سے بچانے کے لیئے آن لائن درس و تدریس کے احکامات دیئے ہیں۔ ظاہر ہے اپنے بچوں کو آن لائن تعلیم کی دستیابی کے لئے موبائل اور کمپیوٹر خریدنا لازمی ہو گیا ہے۔ اسی لازمیت کی وجہ سے موبائل اور کمپیوٹر فروخت الیکٹرانکس بازار کے لیئے ایک تحفہ ثابت ہوا ہے۔ اتر پریش کے بریلی میں الیکٹرانکس بازار کے اس اُچھال نے موبائل اور کمپیوٹر تاجروں کو مسکرانے کا ایک موقع دیا ہے۔ گزشتہ تقریباً پانچ مہینے سے بازار کی خاموشی نے تمام تاجروں کو مایوس کر دیا تھا لیکن الیکٹرانک سامان کی غیر متوقع فروخت کاروبار کو دوبارہ پٹری پر لانے میں مددگار ثابت ہوئی ہے۔ اس بوم سے الیکٹرانک کاروبار میں زبردست تیزی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ گزشتہ چار مہینے میں اس بازار نے بمشکل 55 کروڑ روپیہ کا کاروبار کیا تھا لیکن آن لائن ایجوکیشن سے یہ کاروبار اچھلکر 400 کروڑ تک پہنچ گیا ہے۔ الیکٹرانک بازار کے اس بوم کا دوسرا دلچسپ پہلو یہ بھی ہے کہ موبائل کی فروخت میں آن لائن کلاسیز کا اہم تعاون ہے تو کمپیوٹر کی خرید فروخت میں 'ورک فرام ہوم' کے نئے نظام نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ لاک ڈاؤن کے بعد بازار کی مایوسیوں کے درمیان الیکٹرانک بازار کا یہ خوشنما ماحول تاجروں کے لیئے سودمند ثابت ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.