ETV Bharat / city

Muslim Dharma Sansad in Bareilly: بریلی میں 7 جنوری کو ہزاروں مسلم نوجوان جان دینے کے لئے خودسپردگی کریں گے: توقیر رضا - مولانا توقیر رضا خاں دھرم سنسد پر

اتراکھنڈ میں حالیہ دنوں ہندو شدت پسندوں کی جانب سے منعقدہ دھرم سنسد سے مسلمانوں کی نسل کشی Genocide Threat of Muslims in Haridwar کے اعلان کے بعد ملک بھر کے مسلمانوں میں حکومت اور عدالت عالیہ کے رویہ سے ناراضگی پائی جا رہی ہے۔ اترپردیش کے بریلی میں معروف عالم دین مولانا توقیر رضا خاں Maulanan Tauqeer Raza Khan نے کہا کہ حکومت اگر ایسے لوگوں پر کاروائی نہیں کرتی ہے تو ملک کے اندر خانہ جنگی جیسی صورتحال پیدا ہو جائے گی۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ 7 جنوری کو بعد نماز جمعہ بیس ہزار نوجوان شہر کے ایف آر اسلامیہ انٹر کالج میں اپنی جان دینے کے لئے خودسپردگی کریں گے۔

Muslim Dharma Sansad will be Held in Bareilly

author img

By

Published : Dec 30, 2021, 11:12 AM IST

بریلی میں اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان فاضل بریلوی و آل انڈیا اتحاد ملت کونسل All India Ittehad Millat Council Prasident Maulana Tauqeer Raza Khan کے قومی صدر مولانا توقیر رضا خاں نے سادھوؤں کی دھرم سنسد کے برعکس اعلان کیا ہے کہ 7 جنوری بعد نماز جمعہ شہر کے ایف آر اسلامیہ انٹر کالج کے میدان میں 20 ہزار نوجوان جمع ہوں گے اور یہ نوجوان دھرم سنسد میں مسلمانوں کی نسل کشی کرنے کے اعلان کے مطابق اپنی جان دینے کے لینے خود سپردگی دیں گے۔

ویڈیو دیکھیے
مولانا توقیر رضا خاں نے صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب ہمیں ملک کے نظام اور انتظامیہ سے انصاف کی بالکل توقع نہیں ہے۔ اکثر اور بیشتر یہ دیکھا گیا ہے کہ جب حکومت کسی حساس معاملے میں سنجیدگی نہیں دکھاتی ہے تو پھر عدالت عظمیٰ ازخود نوٹس لے کر مرکزی حکومت کو احکامات جاری کرتی ہے اور اپنے احکامات پر عمل بھی کراتی ہے۔ لیکن، بےحد افسوس کا مقام ہے کہ ملک میں سادھوؤں کی ایک نام نہاد دھرم سنسد میں مسلمانوں کی نسل کشی کرنے کا عام اعلان کیا گیا اور ملک کے ہندو نوجوانوں کو اُکسانے کا کام کیا گیا۔

ملک کی دوسری سب سے بڑی آبادی کی نسل کشی کرنے کی سر عام دھمکی دی گئی۔ منصوبہ بند طریقے سے 20 لاکھ مسلمانوں کی جان لینے جیسے خطرناک اعلان کیئے گئے۔ جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا Dharma Sansad Video Viral on Social Media پر بھی تیزی سے وائرل ہو رہے ہیں۔ اور ان ویڈیوز میں اعلان کرنے والے سادھوؤں کے لباس میں دہشت گردوں نے ملک میں فرقہ وارانہ ماحول برپا کرنے کی کوشش کی ہے، لیکن ان ویڈیوز پر عدالت عظمیٰ نے اب تک ازخود کوئی نوٹس نہیی لیا ہے۔

مولانا توقیر رضا خاںMaulanan Tauqeer Raza Khan on Dharm Sansad نے مزید کہا ہے کہ نام نہاد دھرم سنسد میں نہ صرف مسلمانوں کے خلاف بدکلامی کی گئی، بلکہ بابائے قوم کو بھی نہیں بخشا گیا۔ جس مہاتما گاندھی Mahatma Ghandhi کی سچائی اور عدم تشدد کے سلوگن کو پوری دنیا تسلیم کرتی ہے۔

مزید پڑھیں:

مولانا توقیر رضا خاں نے کہا ہے کہ ہندو مہاسبھا Hindu Maha Sabha کی دھرم سنسد کے جواب میں ہم نے شہر کی جامع مسجد میں ایک قومی ملّی میٹنگ یعنی 'مسلم دھرم سنسد' کا انعقاد کیا Muslim Dharma Sansad in Bareilly will be Held under the Supervision of Maulana Tauqeer Raza Khan۔ اب ہم حکومت ہند سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ سادھوؤں کے لباس میں دہشت گردوں کے خلاف سخت کارروائی کرے۔ ہم نہیں چاہتے کہ سادھوؤں کے اعلان کے بعد تمام شدت پسند عناصر ہمارے گھروں کا رخ کریں اور ملک میں خانہ جنگی جیسے حالات پیدا ہوں۔

لہذا 7 جنوری کو بعد نماز جمعہ شہر کے ایف آر اسلامیہ انٹر کالج کے میدان میں 20 ہزار مسلمان جمع ہو کر خود سپردگی دیں گے اور شدت پسند عناصروں کو دعوت دیں گے کہ وہ آئیں اور ہمیں قتل کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.