ETV Bharat / city

Bareilly University Online Forms: سَوا لاکھ طلبہ کو آن لائن فارم بھرنے کے لئے 4 روز کا وقت - مہاتما جیوتیوا پھولے روہیل کھنڈ یونیورسٹی

ریاست اترپردیش کے بریلی شہر میں واقع ایم جے پی آر یو میں گریجویشن اور پوسٹ گریجویشن کے مختلف 43 کورسز میں سیشن 2021-22کے لیئے دو لاکھ پندرہ ہزار طلبہ نے داخلہ لیا تھا۔ Mahatma Jyotiba Phule Rohilkhand University, Bareilly اس میں ایک لاکھ 80 ہزار طلبہ پہلے سیمسٹر گریجویشن کے ہیں جبکہ دیگر 40 ہزار طلبہ پوسٹ گریجویشن اور پی جی ڈپلومہ کورسز کر رہے ہیں۔

Bareilly University Online Forms: سَوا لاکھ طلبہ کو آن لائن فارم بھرنے کے لئے 4روز کا وقت

author img

By

Published : Mar 19, 2022, 8:26 PM IST

بریلی میں واقع ’’مہاتما جیوتیوا پھولے روہیل کھنڈ یونیورسٹی‘‘ Mahatma Jyotiba Phule Rohilkhand University, Bareillyایم جے پی آر یو میں آن لائن امتحان فارم پُر کرنے کی آخری تاریخ 22 مارچ مقرر ہے، صرف چار دنوں میں ایک لاکھ پچیس ہزار طلبہ کے آن لائن فارم پُر کیے جانے ہیں۔ Bareilly University Online Formsچار دن کا وقت یونیورسٹی انتظامیہ سمیت طلباء کے لیئے مشکل کام معلوم ہو رہا ہے۔

جفت اور طاق سمسٹر فارم پر کرنے کی تاریخ میں اضافہ کرنے سے یونیورسٹی کے دیگر امتحانات متاثر ہوں گے۔ ظاہر ہے کہ جب امتحانات تاخیر سے ہوں گے تو اُن کا نتیجہ بھی تاخیر سے آئے گا۔ اس عمل سے آخری سمسٹر کے طلبہ پر براہ راست منفی اثر ہوگا۔ اُن کے امتحان کا نتیجہ تب آئے گا، جبکہ دیگر یونیورسٹیز کے کورسز میں داخلہ کا عمل بند ہو چکا ہوگا۔

غور طلب ہے کہ بریلی میں واقع ایم جے پی آر یو میں گریجویشن اور پوسٹ گریجویشن کے مختلف 43 کورسز میں سیشن 2021-22کے لیئے دو لاکھ پندرہ ہزار طلبہ نے داخلہ لیا تھا۔ اس میں ایک لاکھ 80 ہزار طلبہ پہلے سیمسٹر گریجویشن کے ہیں اور باقی 40 ہزار طلباء پوسٹ گریجویشن اور پی جی ڈپلومہ کورسز کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: روہیل کھنڈ یونیورسٹی میں میڈیا سیل کا قیام

اس وقت صرف بی اے، بی ایس سی، بی کام، ایم بی بی ایس، بی ڈی ایس، بی بی اے، بی سی اے کے پہلے سمسٹر کے طلبہ کے لیے امتحان فارم پُر کرنے کا عمل چل رہا ہے۔

گریجویشن کے پہلے سمسٹر کے ایک لاکھ 80 ہزار طلباء میں سے 55 ہزار طلباء نے ہی امتحان فارم پُر کیا ہے، جبکہ ایک لاکھ 25 ہزار طلباء کو صرف چار دن میں امتحان فارم پُر کرنے کا وقت ملا ہے۔ یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے محض چار دن میں سوا لاکھ طلباء کے فارم پُر کرانے کے لیے کیا طریقہ کار اختیار کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.