ETV Bharat / city

شاہجہاں پور: شادی مییں بھی سماجی دوری کا نظارہ

اترپردیش کے ضلع شاہجہاں پور میں ایک جوڑے نے تمام روایات کو بالائے طاق رکھ کر حکومت کے فیصلے کو مانتے ہوئے سماجی دوری اور بغیر ڈھول باجے کی اپنی شادی کی ہے، شادی میں کل پانچ لوگ تھے جو مکمل سماجی دوری بناتے ہوئے دلہن کے گھر پہنچے اور شادی کی رسم مکمل کی۔

شاہجہاں پور: شادی مییں بھی سماجی دوری کا نظارہ
شاہجہاں پور: شادی مییں بھی سماجی دوری کا نظارہ
author img

By

Published : Apr 5, 2020, 11:36 AM IST

بھارت میں ان دنوں شادی بیاہ کا چلن بہت زوروں پر ہوتا ہے، لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے پورے ملک میں لاک ڈاؤن ہے، جس کی وجہ سے شادی بیاہ کی تقریبات پر کافی اثر پڑا ہے۔ بندش کی وجہ سے ان دنوں لوگ ویڈیو کالنگ کے ذریعہ شادیوں کو ترجیح دے رہے ہیں جہاں شادی کی تقریبات ہوبھی رہی ہیں تو وہاں سماجی دوری کا خاص خیال رکھا جارہا ہے۔

شادی مییں بھی سماجی دوری کا نظارہ

ایسا ہی ایک معاملہ ریاست اتر پردیش کے ضلع شاہجہاں پور میں بھی دیکھنے کو ملا ہے، ضلع کے کاچھی واڑہ علاقے سے تعلق رکھنے والی بھاونا اور شہر سے تعلق رکھنے والے چندن نے سوشل ڈسٹنسنگ (سماجی دوری) بناتے ہوئے بغیر ڈھول تاشے اور بغیر براتی کے منڈپ میں ساتھ پھیرے لگا کر شادی کے بندھن میں بندھے۔

اطلاع کے مطابق لاک ڈاؤن کے فیصلے سے قبل ہی ان کے شادی کی ساری تیاریاں مکمل ہوچکی تھیں، کارڈز بھی تقسیم کئے جا چکے تھے، ان حالات کے پیش نظر دونوں کے اہل خانہ نے بغیر کسی دھوم دھوم کے آسان طریقے سے دونوں کی شادی کرادی، تاکہ حکومت کے فیصلہ بھی برقرار رہے اور کام بھی پورا ہو۔

ویسا ہی نظارہ دلہن کے گھر کا بھی تھا صرف دلہن کے گھر والے موجود تھے آس پاس کے لوگ اپنی کھڑکیوں اور چھتوں سے اس منظر کو دیکھ رہے تھے ان حالات کے پیش نظر بآسانی دونوں کی شادی بغیر کسی رسم کے مکمل ہوئی۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے پورے بھارت کو کورونا وائرس کے پیش نظر لاک ڈاؤن کا اعلان کیا تھا جس کے زندگی کی رفتار تھم گئی ہے، لوگ اپنے اپنے گھروں میں بند اس وائرس کے ختم ہونے کا انتظار کر رہے ہیں، امید ہے کہ بھارت جلد ازجلد اس وبا سے نمٹنے میں کامیاب ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.