رامپور: ریاست اترپردیش کے رامپور میں آل انڈیا مسلم فیڈریشن کے کارکنان نے کلیکٹریٹ پر احتجاجی مظاہرہ کرکے حکومت سے مطالبہ کیا کہ یوکرین میں پھنسے ہندوستانیوں کو وطن واپس لانے میں تیزی لائی جائے۔ Repatriation of Indians Stranded in Ukraine
روس یوکرین جنگ کے درمیان پھنسے ہندوستانیوں کو جلد از جلد وطن واپس لانے کے لئے آوازیں اٹھنے شروع ہوگئے ہیں۔ رامپور میں آل انڈیا مسلم فیڈریشن کے کارکنان کلیکٹریٹ پہنچے جہاں انہوں نے فیڈریشن کے قومی صدر بابر خاں کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا یوکرین میں پھنسے ہندوستانیوں کو وطن واپس لانے میں تیزی لائی جائے۔
اس دوران فیڈریشن کے صدر بابر خاں نے صدر جمہوریہ ہند کے نام سٹی مجسٹریٹ کو عرضداشت دی جس میں مطالبہ کیا گیا کہ یوکرین میں ہندوستان کے طلباء اور دیگر بھارتی شہریوں کو یوکرین میں کسی بھی طرح کی مدد یا کھانا پینا نہیں مل رہا ہے اور یوکرین میں جگہ جگہ بمباری ہونے سے وہاں کے حالات سنگین بنے ہوئے ہیں۔ جس سے وہاں پھنسے لوگ دہشت میں ہیں اور انہیں جان کا خطرہ بنا ہوا ہے۔
فیڈریشن نے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں ہر طریقہ سے کوشش کرکے جلد از جلد محفوظ وطن واپس لایا جائے۔
مزید پڑھیں:
فیڈریشن نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ یوکرین کے خرکیف شہر میں جاں بحق ہوا کرناٹک کا رہنے والا میڈیکل طالب علم نوین گیان گودار اور ایسے تمام لوگ جنہوں نے اپنے خاندان کے ممبر کو کھویا ہے انہیں حکومت معاوضہ کے طور پر ایک کروڑ روپے کی مالی امداد اور کسی ایک ممبر کو سرکاری نوکری دی جائے۔