ETV Bharat / city

جماعت اسلامی کے امیر  احمد عزیز سے خصوصی بات چیت

جماعت اسلامی ہند کی جانب سے 19 تا 26 فروری 2021 تک نفاذ قانون وراثت مہم کا اہتمام کیا جائے گا۔ جماعت اسلامی ہند مغربی اترپردیش کے امیر احمد عزیز رامپور پہنچے۔ اس موقع پر ای ٹی وی بھارت نے ان سے خصوصی بات چیت کے دوران قانون وراثت مہم کی افہام و تفہیم جاننے کی کوشش کی ۔

Exclusive Interview with Amir Ahmed Aziz of Jamaat-e-Islami
جماعت اسلامی کے امیر حلقہ احمد عزیز سے خصوصی بات چیت
author img

By

Published : Feb 12, 2021, 6:58 AM IST

نفاذ قانون وراثت مہم کا اہتمام کیوں کیا جائے گا اور کس طرح یہ مسلم معاشرے کے لئے ضروری ہے؟ اس سے متعلق جماعت اسلامی ہند یوپی مغرب کے امیر حلقہ احمد عزیز نے ای ٹی وی بھارت سے اپنی خصوصی بات کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ اسلام ایک مکمل نظام حیات ہے، جو زندگی کے ہر پہلو اور ہر شعبہ میں ہماری رہنمائی کرتا ہے۔

ویڈیو

انہوں نے کہا کہ اسلام کا ایک اہم قانون، قانون وراثت ہے۔ اسلام کا نظام وراثت ایک منصفانہ نظام ہے، جو انسانی فطرت کے عین مطابق ہے۔ انہوں نے کہا کہ وراثت کی تقسیم خاندان کی باہمی کفالت کے اصول پر مبنی ہے، جس پر جتنی ذمہ داری عائد ہوتی ہے، اس کے مطابق اس کا حصہ متعین کیا گیا ہے۔ احمد عزیز نے کہا کہ اسلام خاندان کے تمام قریب ترین افراد، خواہ مرد ہو یا عورت یا بچہ، سب کا حصہ متعین کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام محض بچہ ہونے یا عورت ہونے کی وجہ سے اس کو وراثت سے محروم نہیں کرتا ہے۔ وہ اس بات کو پسند کرتا ہے کہ دولت کا ارتکاز ہو، وہ چاہتا ہے دولت گردش میں رہے، وراثت کی تقسیم سے یہ مقصد بھی پورا ہوتا ہے اور اس کے ذریعہ دولت تقسیم بھی ہو جاتی ہے۔

قانون وراثت مہم کی مزید وضاحت کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے امیر حلقہ احمد عزیز نے کہا کہ آج کے مسلمان وراثت کی ادائیگی سے غفلت برت رہے ہیں۔ اس کی ایک اہم وجہ یہ ہے کہ مسلمانوں میں جہیز کی رسم عام ہو گئی ہے۔ حالانکہ جہیز کا اسلامی تعلیمات سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ انہوں نے کہہ کہ یہ ایک غیر اسلامی رسم ہے جو بدقسمتی سے مسلمانوں میں رائج ہو گئی ہے جبکہ وراثت ایک قرآنی حکم ہے، جس پر عمل کرنے پر زور دیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.