ETV Bharat / city

ایک ہی خاندان کے 16 افراد بیمار - خاندان کے سولہ افراد سبزی کھانے سے بیمار

ضلع بریلی کے بہاری پور گاؤں کے ایک ہی خاندان کے 16 افراد سبزی کھانے سے بیمار ہوگئے، ڈاکٹر کو دکھانے کے بعد معلوم ہوا کہ تمام افراد فوڈ پوائزننگ کے شکار ہوگئے تھے۔

Eating green vegetables worsened the health of sixteen people of the same family
ایک ہی خاندان کے 16 افراد بیمار
author img

By

Published : May 30, 2020, 12:10 AM IST

ریاست اترپردیش کے بریلی کے گاؤں بہاری پور میں پالک کی سبزیاں کھانے سے ایک ہی خاندان کے 16 افراد بیمار ہوگئے، جس کو کھانے کے بعد قئے ہوتے ہی بے ہوش ہوگئے۔

مقامی لوگوں نے گاؤں کے ہی ایک حکیم سے دوا لی لیکن کوئی فائدہ نہ ہونے کی وجہ سے رات کے وقت ہی سکٹیا گاؤں سے ایک ڈاکٹر کو لایا گیا لیکن اس کا بھی کوئی فائدہ نہ ہوا اور اسی دوران میں تین خواتین اور دو بچے بیہوش بھی ہوگئے پھر گاؤں کے سربراہ نتھولال نے 108 نمبر کی دو ایمبولینسوں سے شیرگڑھ کمیونٹی ہیلتھ میں داخل کیا گیا۔

ڈاکٹروں کی ٹیم نے علاج تو شروع کردیا تھا لیکن تین خواتین پونم دیوی ، شاردا دیوی اور کلاوتی شام تک بے ہوش ہی رہیں۔

انچارج میڈیکل آفیسر ڈاکٹر نین سنگھ نے بتایا کہ سب کی حالت خراب تھی، ڈاکٹروں کی ٹیم نے ان سب کا بہتر علاج کیا جس کی وجہ سے 13 افراد ٹھیک ہوگئے ہیں۔ تین خواتین زیر علاج ہیں۔ شام تک یہ بھی ٹھیک ہوجائینگی اور یہ تمام لوگ فوڈ پوازننگ کے شکار تھے۔۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.