عالمی ارادہ صحت نے کورونا وائرس کے بڑھتی وباء کو ہنگامی صورتِ حال قرار دیا ہے۔ ڈبلیو ایچ او کے مطابق یہ مزکورہ وائرس دنیا کے 18ممالک تک پھیل چکا ہے۔
بھارت میں بھی اس کی روک تھام کے لیے تمام کوششیں کی جانے لگی ہیں، بریلی میں ضلع صحت محکمہ کے اعلیٰ افسران نے محکمہ کے تمام سی ایچ سی اور پی ایچ سی پر الرٹ جاری کیا ہے کہ تمام مریضوں کی جانچ میں کوئی لاپروائی نہیں ہونی چاہیے۔
معمولی شک و شبہہ ہونے کی صورت میں فلاں مریض کو فوراً ضلع اسپتال میں ریفر کرنے کا احکامات دیے گئے ہیں۔ فوری طور پر ضلع اسپتال میں دس بیڈ کا وارڈ روم بھی تیار کر لیا گیا ہے۔
ضلع صحت محکمہ کی دلیل ہے کہ بریلی میں ایئر پورٹ نہ ہونے کی وجہ سے سیاحوں کے آنے کا کوئی سلسلہ نہیں ہے اور نہ ہی بریلی میں ایسا کوئی سیاحت کی جگہ ہے، جسے دیکھنے کے لیے سیاحوں کو بریلی میں آنے جانے میں کوئی دلچسپی ہوگی۔
لہذا یہاں کورونا وائرس کے پھیلنے کی گنجائش بھی بہت کم ہے چونکہ عالمی ادارہَ صحت نے ہنگامی صورتِ حال قرار دیا ہے تو اس میں لاپرواہی برتنے کی کوئی بھی وجہ نہیں ہے۔