ETV Bharat / city

کورونا فائٹر کا تنخواہوں کے لئے مظاہرہ

author img

By

Published : Jun 30, 2020, 7:26 AM IST

سرکاری ایمبولینس ڈرائیوروں نے وقت پر تنخواہ نہ ملنے اور اُس میں کٹوتی کرنے کے خلاف بریلی ضلع کی یونین نے ضلع ہسپتال احاطے میں دھرنا دیا۔

corona fighters
corona fighters

اتر پردیش کے ضلع بریلی میں ایمبولینس ڈرائیوروں نے اپنے مطالبات سے متعلق ضلع اسپتال کے احاطے میں دھرنا دیا اور مظاہرہ کیا۔ ایمبولینس ڈرائیوروں نے حکومت پر الزام لگایا کہ متعدد بار اپنے مسائل بیان کرنے کے باوجود حکومت نے ان کے مسائل حل کرنے پر غور نہیں کیا۔ جب اس کا کوئی حل نہیں نکلا تو آج ضلع ہسپتال میں ایمبولینس نمبر 102 کے ملازمین نے پہیا جام کر دیا ہے۔ ضلع بھر میں ایمبولینس نمبر 102 کی 43 گاڑیاں موجود ہیں۔

کورونا فائٹر اپنی تنخواہوں کے لئے دھرنے پر
عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے جہاں زندگی تھم سی گئ ہے۔ لوگ کورونا وائرس مثبت افراد کے قریب جانے سے گریز کر رہے ہیں، وہاں ایمبولینس ڈرائیورس کورونا فائٹر بنکر شانہ بشانہ کھڑے نظر آ رہے ہیں۔ لوگ ان ڈرائیورس کو کورونا فائٹر کے خطاب سے بھی نواز رہے ہیں لیکن یہ خطاب صرف کاغذوں میں نظر آ رہا ہے۔ زمینی حقیقت اس خطاب کے برخلاف نظر آ رہی ہے۔

حقیقت یہ ہے کہ ان ڈرائیورس کو گزشتہ تین مہینے سے تنخواہ نہیں ملی ہے۔ گھروں میں معاشی بحران کی وجہ سے انکی زندگی فاقہ کشی کے دہانے پر آکر کھڑی ہو گئ ہے۔

بریلی ضلع کی یونین نے ضلع ہسپتال احاطے میں دھرنا دیا۔

اسٹیٹ یونین کے ریاستی صدر ہنومان پانڈے نے ہیڈ آفس جاکر اعلیٰ افسران سے رابطہ کیا لیکن افسران نے بھی تنخواہ دینے میں اپنی مجبوری کا اظہار کیا۔ جس پر ریاستی کمیٹی کے عہدے داران گذشتہ 25 جون سے ہیڈ آفس گیٹ پر ہڑتال پر بیٹھے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.