کانگریس پارٹی کے ضلع صدر اشفاق ثقلینی نے کہا ہے کہ اس کام کے لیے ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، جو ضلع کے سبھی چھ تحصیل میں جاکر بلاک اور گاؤں کے آخری آدمی تک مدد پہنچانے کا کام کریں گی۔
آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے بریلی میں ضلع صدر اشفاق ثقلینی نے کہا ہے کہ کانگیرس پارٹی کے تمام عہدے داران اور کارکنان، کووڈ سے متاثر لوگوں کے لیے کھانے کا اشیاء اور ضروری دواؤں کی کِٹ تیار کرکے اُن تک پہنچانے کا کام کریں گے۔ اس کے علاوہ کووڈ سے متاثر مریضوں کے اہل خانہ کو، اسپتال میں ایمبولینس ڈرائیورس کو، آخری رسومات ادا کرنے والے شہریوں و دیگر سماجی کارکنان کے لیے بھی تین وقت کے کھانے کا انتظام کریں گے۔
سبھی کانگریسی ویکسین لگوانے کا رجسٹریشن کرا چکے لوگوں کی مدد کریں گے اور شہر سے لیکر گاؤن تک، جو بھی ممکن ہے، گلیوں کو سینی ٹائز کرنے کا کام کریں گے۔ ضلع کے تمام علاقوں میں ضرورت مندوں تک ہر ممکن مدد کرنے کے لیئے ایل ہیلپ نمبر 7217441801 بھی جاری کیا ہے۔ اب ضلع کے ساتھ ساتھ، ضلع کے سبھی 15 بلاکوں میں، علاقائی بلاک صدر کی قیادت میں موبائل نمبر جاری کیئے ہیں۔ جو پارٹی کی گائڈ لائن کے مطابق ضرورت مندوں کی مدد کرنے کے لیئے تیار رہیں گے۔
آج پریس سے مخاطب ہوتے ہوئے کانگریس کے ضلع صدر اشفاق ثقلینی نے کہا کہ کوویڈ سے متاثر مریضوں کو آج نہ تو ہسپتال میں بیڈ دستیاب ہے اور اور نہ ہی آکسیجن دستیاب رہی ہے۔ عوام کے انسانی حقوق کی پامالی ہو رہی ہے۔ شرم و افسوس کی بات یہ دنیا سے جانے کے بعد آخری رسومات ادا کرنے کے لیئے لوگوں کو سمشان میں جگہ نہیں مل رہی ہے۔ ایسے شرمناک واقعات تاریخ میں پہلی مرتبہ دیکھنے کو مل رہے ہیں کہ لوگ اپنے عزیزوں کو بغیر آخری رسومات ادا کیئے گنگا اور رامگنگا میں بہانے کو مجبور ہیں۔ ان تمام ناکامیوں کے لیئے نہ صرف موجودہ مرکزی اور ریاستی حکومتیں ذمہ دار ہیں، بلکہ ضلع سطح پر تمام اعلیٰ افسران بھی ذمہ دار ہیں۔