ETV Bharat / city

عید الفطر سادگی سے منائیں: درگاہ اعلیٰ حضرت - لقمہ اجل

درگاہ اعلیٰ حضرت کے سابق سجّادہ نشین حضرت علامہ محمد سبحان رضا خاں سبحانی میاں نے ملک و بیرون ملک کے مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ برائے مہربانی اس مرتبہ عید الفطر کو سادگی سے منائیں۔

عید نہایت سادگی سے منائیں: درگاہ اعلیٰ حضرت
Celebrate Eid very simply:
author img

By

Published : May 8, 2020, 2:29 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع بریلی کے عالمی شہرت یافتہ و سُنّی بریلوی مسلک درگاہ اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خاں کے سابق سجّادہ اور موجودہ سجّادہ نشین حضرت احسن رضا خاں کے والد نے ملک اور بیرون ممالک کے مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ اس برس عید الفطر کو سادگی کے ساتھ منائیں۔

عید نہایت سادگی سے منائیں: درگاہ اعلیٰ حضرت

اُنہوں نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے پوری دنیا میں جو تباہی مچی ہوئی ہے وہ آپ کے سامنے ہے۔اس عالمی وبا سے نہ جانے کتنے لوگ لقمہ اجل بن گئے اور نہ جانے کتنے موت و زیست کی جنگ لڑ رہے ہیں۔

Celebrate Eid very simply:
عید نہایت سادگی سے منائیں: درگاہ اعلیٰ حضرت

کئی ماہ سے تقریبا پوری دنیا میں لاک ڈاؤن نافذ ہے۔ لوگ اپنے گھروں میں قید ہیں۔ جس کی وجہ سے بے شمار افراد دو وقت کی روٹی کو بھی ترس رہے ہیں۔

مساجد میں نماز ادا کرنے پر پابندی عائد کردی گئی ہیں۔ جمعہ اور تراویح تک مساجد میں ادا کرنے مسلمان محروم ہیں۔ ابھی حال فی الحال جمعۃ الوداع اور عید الفطر کی نماز ادا کرنے کی بھی اجازت ملنے کی صورت نظر نھیں آرہی ہے۔

ایسے حالات میں مسرت و شادمانی سے کام لینے کا وقت نہیں ہے۔ نئے نئے قیمتی لباس پہن کر دھوم دھام کے ساتھ عید کی خوشیاں منانے کا کوئی جواز نھیں رہ جاتا ہے۔

درگاہ اعلیٰ حضرت کے میڈیا انچارج کی حیثیت سے ترجمانی کرنے والے ناصر قریشی نے بتایا کہ حضرت سبحانی میاں نے مزید کہا کہ چونکہ عید کی اصل تو یہ ہے کہ رمضان المبارک کے پورے روزے رکھ کر نئے یا اچھے کپڑے پہن کر شکرانہ کے طور پر دورکعت عید الفطر کی واجب نماز ادا کی جائے۔

اب جب عید کی نماز ہی ادا کرنے کی صورت میسر نہیں تو پھر نئے نئے زرق برق قیمتی لباس کے لئے خریداری کیوں کی جائے۔ ایسے میں ہماری اپیل ہے کہ عید نہایت سادگی سے منائیں اور غریبوں کےکھانے کا انتظام کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.