ETV Bharat / city

بریلی: مزدوروں کی آمد کے ساتھ کورونا متاثرین میں اضافہ

بریلی ڈویژن کے چاروں اضلاع بریلی، پیلی بھیت، شاہجہاں پور اور بدایوں میں مہاجر مزدوروں کے آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ یہ مزدور ایسی ریاستوں سے بریلی میں آرہے ہیں، جہاں کورونا انفیکشن کا اثر سب سے زیادہ ہے جس کی وجہ سے بریلی ڈویژن میں 13 کورونا مثبت کیسز درج کیے گئے ہیں۔ یہ تعداد اب تک کی سب سے بڑی تعداد ہے۔

مزدوروں کی آمد کے ساتھ کورونا متاثرین میں اضافہ

author img

By

Published : May 18, 2020, 1:28 PM IST

ریاست اتر پردیش کے ضلع بریلی میں بھی ان دنوں مزدوروں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، آپ کو بتا دیں کہ یہاں آنے والے بیشتر مزدور ان ریاستوں سے ہیں جہاں کورونا انفیکشن کے سب سے زیادہ متاثرین ہیں۔

مہاراشٹر، گجرات، دہلی جیسی ریاستوں میں اکثروبیشتر اترپردیش، اتراکھنڈ اور بہار کے سب سے زیادہ مزدور کام کرنے جاتے ہیں۔ جب سے اُن کی واپسی کا سلسلہ شروع ہوا ہے، بریلی ڈویژن میں کورونا متاثرین کی تعداد میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔

محکمہ صحت جس اسپاٹ پر جانچ کے لیے نکلتا ہے وہاں وہاں سے کئی افراد کورونا مثبت پائے جا رہے ہیں۔

مزدوروں کی آمد کے ساتھ کورونا متاثرین میں اضافہ
مزدوروں کی آمد کے ساتھ کورونا متاثرین میں اضافہ

دو دن میں 13 کورونا مثبت مزدوروں کا ملنا اب تک کی سب سے بڑی تعداد ہے۔ ان میں سب سے زیادہ پیلی بھیت میں 8، شاہ جہاں پور میں 4 اور بریلی میں ایک شخص کو کورونا مثبت پایا گیا ہے۔

جبکہ بریلی میں ہفتہ کو کورونا مثبت پائے گئے دو پول سیمپل کی رپورٹ آنا ابھی باقی ہے۔گزشتہ 8 مئی کو ممبئ سے درجنوں مزدور ضلع پیلی بھیت لوٹ کر آئے تھے۔

جنہیں مادھو ٹانڈا کمیونٹی ہیلتھ سینٹر میں قرنطینہ کرایا گیا تھا۔ ان مزدوروں کے ساتھ پہلے سے قرنطینہ درجنوں مزدوروں کے سیمپل جانچ کے لیئے بھیجے گئے تھے۔

اب ان کی رپورٹ آئی ہے تو ضلع انتظامیہ سے لے کر محکمہ صحت میں ہلچل مچ گئی ہے۔ ان میں سے 8 افراد کی رپورٹ کورنا مثبت پائی گئی ہے۔ان میں سے6 پرساد پور گاؤں، جبکہ ایک ایک بالآخر رانی گنج اور کلینگر بنگلہ گاؤں کا باشندہ ہے۔

بریلی ڈویژن کے تمام کورونا مثبت مریضوں کو بریلی ضلع میں منتقل کر دیاجاتا ہے۔ لہذا ان تمام کورونا مثبت مریضوں کو بریلی ضلع کے بِتھری چینپور میں واقع کووڈ 19 لیول ون کمیونیٹی ہیلتھ سینٹر میں بھیج دیا گیا ہے۔

شاہ جہاں پور میں ممبئی سے واپس آنے والے چار مہاجر مزدور میں کورونا انفیکشن پایا گیا ہے۔ ان میں سے دو کا تعلق پووایاں کے ناہِل اور کھاڑے پور گاؤں سے ہے، جبکہ تیسرا خدا گنج جلال پور گاؤں کا رہنے والا ہے۔ چوتھا شخص پریاگ راج کے امام گنج کا رہنے والا ہے۔

اس کے علاوہ بریلی کے سیرولی میں بھی کورونا مثبت پائے گئے نوجوان کے ایک رشتہ دار کو بھی جانچ میں مثبت پایا گیا ہے۔

جس کے بعد اُسے ایس آر ایم ایس میڈیکل کالج میں واقع لیول ٹو اسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.