بریلی: زرعی قوانین کے خلاف 27 ستمبر کو مجوزہ ”بھارت بند“ کے لیے کسانوں نے تمام کاشتکاروں کی حمایت حاصل کرنا شروع کر دیا ہے۔ کسان یونین نے بریلی شہر کے سیٹھ دامودر پارک میں جمع ہوکر مرکزی حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اُنہوں نے تمام سیاسی جماعتوں سے بھی کاشتکاروں کے حق میں آواز بلند کرنے کی اپیل کی۔
بریلی میں ”کسان یونین فیڈریشن“ کے زیر اہتمام سیٹھ دامودر پارک میں تمام کسان یونینز نے جمع ہوکر مرکزی حکومت سے پارلیمنٹ میں پاس زرعی قانون کو واپس لینے کا مطالبہ کیا۔ کاشتکاروں نے کہا کہ تینوں زرعی قانون، کاشتکاروں کے خلاف ہیں۔ ان کے پسِ پردہ، مرکزی حکومت کاشتکاروں کو ملٹی نیشنل کمپنیوں کا غلام بنانا چاہتی ہے۔
مزید پڑھیں: ناخواندہ بچیوں کو خواندہ بنانے کی جانب پہل
کاشتکاروں نے کہا کہ گزشتہ دس مہینے سے کاشتکار، تحریک چلا کر مرکزی حکومت کے زرعی قانون کے خلاف بے میادی دھرنا دے رہے ہیں اور ملک کے متعدد شہروں میں احتجاجی مظاہرہ کر رہے ہیں۔ ہزاروں کاشتکار اپنا گھر چھوڑکر دہلی سرحد پر دھرنا دے رہے ہیں۔ اس کے باوجود، مرکزی حکومت اپنے کاشتکاروں کی بات سماعت کرنے کو تیار نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بریلی: تحریک تحفظ سنیت نے صابیہ سیفی قتل معاملہ میں انصاف کا مطالبہ کیا
دہلی: دیال پور تھانہ کے ایس ایچ او نے مسلم خاتون کے ساتھ مار پیٹ کی
میٹنگ کی قیادت کرنے والے کسان لیڈر روی ناگر نے کہا ہے کہ دہلی مرکزی قیادت کی اپیل پر 27 ستمبر کو بھارت بند کی حمایت میں بریلی بند بھی کرایا جائےگا۔ اس سلسلہ میں کاشتکاروں نے ضلع کلکٹریٹ کو جانے والی سڑک پر ہومین چین بناکر احتجاجی مظاہرہ کیا اور مرکز کے خلاف اپنی ناراضگی کا اظہار کیا۔