ETV Bharat / city

بریلی: ’پیڈ پارکنگ سے تاجرپریشان‘

ریاست اتر پردیش میں بریلی میونسپل کارپوریشن کی جانب سے انکے دفتر کے سامنے پارکنگ قائم کرنے پر مقامی تاجرین نے اعتراض کرتے ہوئے اس کی سخت مخالفت کی ہے۔

بریلی: ’پیڈ پارکینگ سے تاجرین نقصان سے دوچار‘

author img

By

Published : Jan 1, 2021, 8:03 PM IST

ضلع بریلی میں میونسپل کارپوریشن دفتر کے سامنے کارپوریشن کی جانب سے ’’پیڈ پارکنگ‘‘ قائم پر مقامی تاجرین نے اعتراض کرتے ہوئے اس کی شدید مخالفت کی۔

تاجرین نے احتجاجی طور دکانیں بند کرکے کارپوریشن کے خلاف نعرے بازی کی۔

بریلی: ’پیڈ پارکینگ سے تاجرین نقصان سے دوچار‘

ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے تاجر انجمن کے صدر نے کہا کہ ’’ضلع بریلی کو مرکزی حکومت کے ذریعے اسمارٹ سٹی کے زمرے میں شامل کیا جا چکا ہے۔ تاہم اسمارٹ سٹی منصوبہ کے تحت یہاں ترقیاتی کام ہونے کا دعویٰ بھی کیا جا رہا ہے، لیکن اب بریلی میونسپل کارپوریشن نے اپنے دفتر کے سامنے پارکنگ قائم کرکے مسئلہ کا حل کرنے کے بجائے ایک نئی مصیبت کو دعوت دی ہے۔ ایلن کلب نامی زمین پر پاکنگ قائم ہونے کے بعد تمام تاجر اس کی مخالفت میں اتر آئے ہیں۔‘‘

بریلی میں بی ایم سی کے دفتر کے سامنے قائم شدہ ایلن کلب مارکیٹ بی ایم سی کی اپنی ملکیت ہے، تاہم اس مارکیٹ کے سامنے پارکنگ قائم کرنے سے مقامی تاجر اور تجارتی تنظیمیں اسکی مخالفت کر رہی ہیں۔

تاجرین کا کہنا ہے کہ ’’پیڈ پارکینگ بنانے کے سبب خریدار اس مارکیٹ کا رخ نہیں کر رہے، جس کے سبب تاجرین کو نقصانات سے دوچار ہونا پڑ رہا ہے۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.