بریلی میں خراب سڑکیں، جام، نامکمل ترقیاتی کاموں کے باوجود کم از کم بریلی کے شہری اس رپورٹ پر فخر کر سکتے ہیں کہ بریلی شہر ملک کے 100 اسمارٹ شہروں کی رینکنگ میں 21 درجے کی چھلانگ لگا کر اب 14ویں نمبر پر آ گیا ہے۔ وزیر اعظم کا حلقہ بنارس اب ان کے شہر سے صرف دو درجے آگے ہے۔ یعنی بنارس 12ویں نمبر پر ہے Bareilly is ranked 14th in the Smart Cities Rankings۔
پچھلی رینکنگ میں بریلی 35ویں نمبر پر تھا۔ اسمارٹ سٹی کے سینیئر جنرل منیجر بھوپیش کمار سنگھ کے مطابق بریلی اسمارٹ سٹی Smart City کو 20 کام مکمل کرنے کا فائدہ ملا ہے، جس میں سب سے زیادہ ٹینڈر اور ورک آرڈر جاری کیئے جا رہے ہیں۔ مدھیہ پردیش کا اندور شہر اب بھی اسمارٹ سٹی رینکنگ میں اول نمبر پر ہے۔ یوپی کے آگرہ کو پانچواں، وارانسی کو 12واں اور کانپور کو 14واں رینک ملا ہے۔ پڑوسی شہر مراد آباد 43ویں اور علی گڑھ 19ویں نمبر پر ہے۔
سینیئر جنرل منیجر کے مطابق بریلی اسمارٹ سٹی According to the Senior General Manager Bareilly Smart City کے جو 20 پروجیکٹ مکمل ہوئے ہیں۔ ان کی مالیت دو سو کروڑ روپیہ ہے۔ اس کے علاوہ تمام 63 ورک آرڈر جاری کر دیے گئے ہیں۔ اب بریلی اسمارٹ سٹی میں کسی بھی پروجیکٹ کے لیے کوئی ورک آرڈر جاری نہیں کیا گیا ہے۔ اسی وجہ سے بریلی اسمارٹ سٹی قومی سطح پر درجہ بندی میں شاندار جمپ کرنے میں کامیاب ہوا ہے۔ اگلی رینکنگ جاری ہونے تک سنجے کمیونٹی ہال کو خوبصورت بنانے کا کام اور ٹائلس لگانے کا کام مکمل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ جس سے رینکنگ میں مزید بہتری آئے گی۔ پٹیل چوک پر اسکائی واک کا کام بھی شروع ہونا ہے۔
مزید پڑھیں:
اسمارٹ سٹی کمپنی کے سینیئر جنرل منیجر بھوپیش کمار سنگھ کے نقطۂ نظر سے اگر بات کریں تو بریلی شہر میں اسمارٹ سٹی منصوبہ کے تحت اب تک 20 ترقیاتی کام مکمل ہو چکے ہیں۔ جن میں اسمارٹ کلاس رومز، اوپن جم، بارش کے پانی کو ذخیرہ کرنے کا انتظام، سمارٹ پارکس، الیکٹرک بسوں کے لیے چارجنگ اسٹیشن، سولر روف ٹاپس اور سولر ہائی ماسٹ شامل ہیں۔ سرکاری عمارتوں میں ہائی ماسٹ لائیٹیں بھی کافی تعداد میں لگائی جا رہی ہے۔