ETV Bharat / city

بریلی حج سوسائٹی نے کورونا جنگجوؤں کو اعزاز سے نوازا - کورونا جنگجوؤں اور سماجی کارکنان کو اعزاز

بریلی حج سوسائٹی نے ایسے تمام کورونا جنگجوؤں اور سماجی کارکنان کو اعزاز سے نوازا ہے جنھوں نے لاک ڈاؤن میں غریب اور پریشان لوگوں کی بلا تفریق مذہب و ملت مدد کی ہے۔

bareilly hajj society honours to corona fighters
بریلی حج سوسائٹی نے کورونا جنگجوؤں کو اعزاز سے نوازا
author img

By

Published : Jul 3, 2020, 4:43 PM IST

کورونا وائرس کی وجہ سے ملک میں نافذ لاک ڈاؤن کے دوران سماجی کارکنان نے اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر بےبس، بےسہارا، مجبور اور لاچار لوگوں کی بلا تفریق مذہب و ملت کے مدد کی ایسے تمام سماجی کارکنان اور کورونا جنگجوؤں کو ریاست اترپردیش کے ضلع بریلی حج سوسائٹی نے اعزاز سے نوازا ہے،

بریلی حج سوسائٹی نے کورونا جنگجوؤں کو اعزاز سے نوازا

ان تمام سماجی کارکنان نے ایسے نازک وقت میں، جب لوگ اپنے دوستوں، رشتہ داروں اور متعارف افراد سے ملنے سے گریز کر رہے تھے، ان لوگوں نے مسکینوں کے دروازے تک سامان پہنچایا، جس گھر سے ضرورت کا فون آتا تھا، وہاں یہ ٹیم رسد یا نقد کا بندوبست کرنے پہنچ جاتی تھی۔ یہ خدمت واقعتا مثالی ہے۔ ان سماجی کارکنوں کی فیاضی اور انسانیت پسند خیال کا ہر شہری قائل ہے۔

مزید پڑھیں: گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے تقریبا 21 ہزار نئے کیسز

بریلی حج سیوا سوسائٹی کے قومی صدر عطاء الرحمٰن نے کہا ہے " ان سماجی کارکنان نے نہ صرف لاک ڈاؤن کے دوران گھروں تک راشن فراہم کرانے کا کام کیا ہے، بلکہ سڑکوں پر پیدل چلنے والے مزدور اور مجبور لوگوں میں سینی ٹائزر، ماسک، چپّل اور گمچھا تقسیم کرکے لوگوں کی ضرورت کو دل سے محسوس کیا اور اس نیک مقصد کو انجام دیا۔" انہوں نے مزید کہا ہے "بریلی حج سیوا سوسائٹی ان تمام کورونا جنگجوؤں کو اعزاز سے سرفراز کرکے فخر محسوس کر رہی ہے۔"

بریلی حج سیوا سوسائٹی نے سکھ برادری کے گرنتھی گیانی سنگھ کالے، پرمجیت سنگھ، اشونی اوبرائے اور ہندو سماجی کارکنان میں امر سنگھ بخشی، وِشال مہروترا، رام رتن سنگھ اور مسلمانوں میں شیروز صیف قریشی، وسیع احمد وارثی، حاجی حسنین رضا وغیرہ کو اعزاز سے نوازا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.