ETV Bharat / city

'سبھی کالجز کو ای پورٹل پر تفصیل اپلوڈ کرنا ہے' - وائس چانسلر پروفیسر انیل شُکلا

اتر پردیش کے ضلع بریلی میں واقع ایم جے پی روہیلکھنڈ یونیورسٹی نے اپنے منسلک ڈگری کالجز کے لیے ای پورٹل کا آغاز کیا ہے۔ اس پر تمام کالجز کو اپنے اساتذہ، طلباء کی تعداد، کورس کی تفصیلات اور انتظامیہ کی مکمل تفصیلات 30 اپریل تک اپلوڈ کرنا ہوں گی۔

'All colleges have to upload details on e-portal'
'سبھی کالجز کو ای پورٹل پر تفصیل اپلوڈ کرنا ہے'
author img

By

Published : Apr 28, 2020, 10:30 AM IST

جو کالج اس ہدایت پر عمل نہیں کرتے ہیں، اُن کالجز میں نئے سمیسٹر میں داخلے پر پابندی لگا دی جائےگی۔ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر انیل شُکلا نے تقریباً 160 کالجوں کے ساتھ آن لائن میٹنگ کرکے یہ ہدایات دی ہیں۔

'All colleges have to upload details on e-portal'
'سبھی کالجز کو ای پورٹل پر تفصیل اپلوڈ کرنا ہے'

گذشتہ دو روز سے ڈگری کالجز میں سیلف فنانس کورسز کے اساتذہ کی کم از کم تنخواہ طے کرنے کے لئے کالجز کی آن لائن میٹنگ چل رہی تھی۔ وائس چانسلر پروفیسر انیل شکلا نے مراد آباد، سنبھل اور دیگر اضلاع میں کالجز کے نمائندوں کو درپیش مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی۔

وائس چانسلر نے کہا کہ ہر ایک کو کالج سے متعلق تمام معلومات کو یونیورسٹی کے ای پورٹل پر اپ لوڈ کرنا ہوگا۔ اُنہوں نے کہا ہے کہ یونیورسٹی اُن کالجز میں داخلہ کو تسلیم نہیں کرےگی، جو کالج اپنی تفصیل اپلوڈ نہیں کرینگے۔

وائس چانسلر پروفیسر انیل شُکلا

وائس چانسلر کے مطابق تفصیلات کی تصدیق بھی کی جائےگی۔ اگر کوئی ٹیچر دو کالجز میں درس دیتا ہوا پایا جاتا ہے، تو ڈاٹا اپلوڈ ہونے کے بعد کمپیوٹر سافٹویئر سے آسانی سے پکڑ میں آ جائےگا۔

وائس چانسلر نے بتایا کہ اگر کوئی کالج انتظامیہ کسی ٹیچر کو 10 ہزار روپے تنخواہ دے رہا ہے تو کچھ 25 ہزار روپے۔ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ پروفیشنل کورسز میں 50 ہزار روپے تنخواہ دیئے جانے کی بھی اطلاع ملی ہے۔ کالجز سے پھر تنخواہ کے تعین کے لئے کہا گیا ہے۔ آن لائن میٹنگ میں یونیورسٹی انتظامیہ کے ساتھ تمام افسران نے شرکت کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.