ETV Bharat / city

'سماجوادی پارٹی اعظم خان کے ساتھ کھڑی ہے' - اعظم خان کے خلاف یوگی حکومت کی کارروائی پر شدید برہم

ریاست اترپردیش کے سابق وزیر اعلی اور سماجوادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو نے رکن پارلیمان اعظم خان کے خلاف یوگی حکومت کی کارروائی پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔

فائل فوٹو
author img

By

Published : Sep 15, 2019, 4:52 AM IST

Updated : Sep 30, 2019, 3:53 PM IST

اکھلیش یادو نے بریلی سرکٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران کہا کہ' سماجوادی پارٹی اعظم خان کےساتھ کھڑی ہے، حکومت کسی کو بچانے کے لیے ایک شخص کو پھنسانے کی کوشش کررہی ہے'۔

سماجوادی پارٹی اعظم خان کے ساتھ کھڑی ہے

انہوں نے کہا کہ حکومت ایک طرف جنسی زیادتی کے ملزم کو بچانے کی کوشش کر رہی ہے اور دوسری جانب اعظم خاں کو پھنسا نے کا کام کر رہی ہے۔ شاہجہاں پور سے لے کر رامپور تک کیا ہو رہا ہے، وہ کسی سے پوشیدہ نہیں ہے۔ ان کا اشارہ اعظم خان اور چنمنانند کی طرف تھا۔

اس موقعے پر انہوں نے کہا کہ مرکز میں بیٹھے لوگ کشمیر میں پچاس سے ساٹھ لاکھ لوگوں کو قید کردیا ہے۔ لوگوں سے آزادی کا حق چھین لیا گیا ہے۔ اگر یہی صورتحال رہی تو وہ دن دور نہیں جب اتر پردیش میں بھی ایسے حالات پیدا ہو جائیں گے۔

پارٹی کے سرپرست ملائم سنگھ یادو سے لوہیا ٹرسٹ خالی کرائے جانے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ' اس معاملے میں انہیں کوئی معلومات نہیں ہے۔ شاید خالی کرانے کی بات پہلے سے چل رہی تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ مرکزی حکومت اپنے دوسرے اقتدار کے سو دن مکمل ہونے کا جشن منا رہی ہے، جبکہ ملک میں کساد بازاری کا دور چل رہا ہے۔ بڑے بڑے کارخانے اور شورومز مقفل ہو رہے ہیں۔
آٹوموبائل کے شعبے کی صورت حال کسی سے پوشیدہ نہیں ہے۔ بریلی شہر میں جو کام سماجوادی پارٹی کے دور میں ہو رہے تھے، وہی اب تک مکمل نہیں ہوئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریاست میں سماجواوی پارٹی عظیم اتحاد کے ختم ہونے کے بعد تنہا انتخاب میں حصہ لے گی'۔

Intro:up_bar_1_akhilesh yadav in bareilly_avb_7204399

سماجوادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو نے کہا ہے کہ رامپور میں نہ صرف محمد اعظم خاں، بلکہ بچے اور خواتین پر بھی ظلم ہوا ہے اُنکا استحصال ہوا ہے۔ پارٹی محمد اعظم خاں کے ساتھ کھڑی ہے۔
Body:سماجوادی پارٹی کے قومی صدر صوبہ کے سابق وزیرِ اعلیٰ اکھلیش یادو بغیر کسی رکاوٹ کے رامپور پہنچے اور وہاں سے آج بریلی واپس لوٹ آئے۔ سرکٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ حکومت ایک کو بچانے کی کوشش کر رہی ہے اور ایک شخص کو پھنسانے کی کوشش کر رہی ہے۔ بچانے سے اُنکا مطلب سوامی چنمیانند اور پھنسانے سے اُنکا اشارہ محمد اعظم خاں کی جانب تھا۔

ہفتہ کی شام کو اکھلیش یادو رامپور سےس لوٹکر بریلی پہنچے اور انہوں نے بی جے پی کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ کہ حکومت ایک طرف عصمت دری کے ملزم کو بچانے کی کوشش کر رہی ہے اور دوسری جانب محمد اعظم خاں کو پھنسانے کا کام کر رہی ہے۔ شاہجہاں پور سے لیکر رامپور تک کیا ہو رہا ہے، وہ کسی سے پوشیدہ نہیں ہے۔ اُںکا اشارہ اعظم خان اور چنمنانند کی طرف تھا۔

انہوں نے مرکزی حکومت کو کٹھ گھرے میں کھڑا کرتےت ہوئے کہا کہ کشمیر میں پچاس سے ساٹھ لاکھ لوگوں کو قید کرکے رکھا ہے۔ لوگوں سے آزادی کا حق چھین لیا گیا ہے۔ اگر یہی صورتحال برقرار رہی تو پھر وہ دن بھی دور نہیں جب اتر پردیش میں بھی ایسے حالات قائم ہو جائینگے۔

پارٹی کے سرپرست ملائم سنگھ یادوسے لوہیا ٹرسٹ خالی کرائے جانے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں اُنہیں کوئ معلومات نہیں ہے۔ شاید خالی کرانے کے بات پہلے سے چل رہی تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ مرکزی حکومت اپنے دوسرے اقتدار کے سو دن مکمل ہونے کا جشن منا رہی ہے، جبکہ ملک میں کساد بازاری کا دور چل رہا ہے۔ بڑے بڑے کارخانے اور شوروموں پر تالہ لٹک گیا۔ آٹو یسکٹر کا صورت حال کسی سے چُھپا نہیں ہے۔ رہی بات بریلی شہر کی تو یہاں جو کام سماجوادی پارٹی کے دور میں ہو رہے تھے، وہی اب تک مکمل نہیں ہوئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ صوبہ میں سماجواوی پارٹی عظیم اتحاد کے ختم ہونے کے بعد تنہا انتخاب میں شرکت کریگی۔
بائٹ ۔۔01۔۔ اکھلیش یادو، سابق وزیر اعلیٰ، اتر پردیش
Conclusion:مستفیض علی خان،
ای ٹی وی، بھارت اردو،
بریلی
+919897531980
+919319447700
Last Updated : Sep 30, 2019, 3:53 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.