ریاست اتر پردیش کے شہر بریلی میں گائے کی اسمگلنگ کرنے والوں کے خلاف گینگسٹر ایکٹ کےتحت کارروائی کی گئی ہے۔ دیہی علاقے کے تھانہ بھوتا کی پولیس نے گائے کی اسمگلنگ کرنے والے 25 اسمگلروں کے خلاف کارروائی کی ہے۔ اس فائل کو ڈی ایم شیوا کانت دیویدی کے پاس ارسال کیا گیا ہے۔ اس کے بعد تمام اسمگلروں کو ضلع بدر کیے جانے کی تیاری کی جا رہی ہے۔ Action Against Cow Smugglers
ایس ایس پی روہِت سنگھ سجوان نے کہا کہ بھوتا تھانہ علاقے میں گائے کے ذبیحہ اور اسمگلنگ کے واقعات کو روکنے کے لئے ایک مہم چلائی گئی تھی۔ انسپکٹر بھوتا نے اتر پردیش گینگسٹر ایکٹ کے تحت 25 اسمگلروں کے خلاف کارروائی کی ہے۔ ملزمین اس سے قبل گائے ذبیحہ ایکٹ، جانوروں پر ظلم ایکٹ کے مقدمات کے سلسلے میں جیل بھی گئے تھے۔
جن لوگوں کے خلاف گائے اسملنگ معاملہ کے تحت کارروائی کی گئی ہے ان کے نام رحب الحسن، خالد، افسر، سرتاج، اعظم، زاہد، منوج سونکر، ہریش، نو سینا، شہید، فراست، ننھے خان، زاہد خان، دلشاد خان، بھورا، ننھے خان، عمران خان، صابر، پپّو، بڑے عرف مصریار، نیتی، رئیس خان، شرافت، عرفان اور ممتاز ہیں۔
ایس پی دیہی علاقہ راج کمار اگروال نے بتایا ہے کہ گاؤں کے اسمگلروں کے خلاف غنڈہ اور گینگسٹر ایکٹ کے تحت کارروائی جاری رہے گی۔ سب کو ضلع بدر بنانے کے لیے بھی کارروائی کی جا رہی ہے اور یہ سلسلہ آگے بھی جاری رہےگا۔