ETV Bharat / city

رامپور میں کورونا کے 56 نئے کیسز

عالمی وبا کورونا وائرس کا قہر اب بھی جاری ہے سی ضمن میں رامپور میں کورونا کے 56 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔

عالمی وبا کورونا وائرس کا قہر اب بھی جاری ہے سی ضمن میں رامپور میں کورونا کے 56 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے

author img

By

Published : Jul 22, 2020, 10:46 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع رامپور میں کورونا وائرس سے متاثر ایک دن میں 56 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے، جو اپنے آپ میں ایک نیا ریکارڈ ہے۔

رامپور میں کورونا کے 56 نئے کیسز

واضح رہے کہ 56 نئے مریضوں کے ساتھ اب کل مریضوں کی تعداد 185 ہوگئی، جبکہ 20 سرکاری ملازمین بھی متاثرین میں شامل ہیں، تاہم پانچ لوگ شفایاب بھی ہوئے ہیں۔

عالمی وبا کورونا وائرس پر کنٹرول کرنے کی سرکار اور ضلع انتظامیہ کی تمام کوششیں ناکام ہوتی جارہی ہیں اور ہر روز متاثرہ مریضوں کی تعداد میں تیز رفتاری سے اضافہ کا سلسلہ جاری ہے۔

گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران 56 نئے پازیٹیو مریض آنے سے ضلع میں ایکٹیو مریضوں کی تعداد 185 ہو چکی ہے، جبکہ نئے مریضوں میں 20 سرکاری ملازمین بھی شامل ہیں۔

خیال رہے کہ 429 لوگوں کے نمونے جانچ کے لیے بھیجے گئے تھے، جن میں سے 415 افراد کی رپورٹ موصول ہوئی، ان میں 362 کی رپورٹ منفی کے علاوہ 53 لوگ پازیٹیو قرار پائے گئے ہیں۔

ان میں میونسپلٹی کے 18، کلیکٹریٹ کا ایک، بی ایس اے آفس کا ایک مریض کے علاوہ باقی ضلع کے مختلف علاقوں کے مریض شامل ہیں۔ نئے مریضوں میں تین لوگ کرغستان، ایک بنگلور ایک بہار اور ایک دہلی سے واپس آئے تھے۔

وہیں 37 لوگ کورونا پازٹیو مریضوں کے رابطہ میں آنے کی وجہ سے جبکہ دس لوگوں کے سیمپل احتیاطی جانچ کے طور پر لیے گئے تھے، تاہم پانچ لوگوں کو شفایاب ہونے پر ڈسچارج بھی کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اب اترپردیش میں 52288 کوروناوائرس کے سے متاثرین افراد ہوگئے ہیں، جس میں 1263 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

خیال رہے کہ لاک ڈاؤن 2.0 بھی شروع ہوگیا ہے، جس کے تحت ایک نئی گائیڈ لائن جاری کی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ اب ہر ہفتے کے آخر میں سنیچر اور اتوار کو ریاست میں لاک ڈاؤن نافذ رہے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.