ضلع بارہمولہ کے تحصیل ہیڈکوارٹر سوپور سے پانچ کلو میٹر دور سعیدہ پورہ نامی گاؤں کے مدینہ پبلک اسکول کے اندر یوم حسینی کے تعلق سے ایک پروگرام منعقد کرکے حضرت امام حسین علیہ السلام کی شہادت کو خراج عقیدت کے ساتھ ساتھ خراج تحسین پیش کیا گیا۔ اس دن کی اہمیت کو اجاگر بھی کیا گیا۔
پروگرام کے دوران مدینہ پبلک اسکول کے طلبہ نے مختلف پروگراموں سے اس پروقار تقریب کی رونق بڑھائی اور سامعین کو اپنے رنگا رنگ پروگراموں سے خوش کیا۔
یہ بھی پڑھیں: بارہمولہ کی لڑکی نے بنائی خاص چابی
ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے مدینہ پبلک اسکول کے طالب علم نے بتایا کہ 'اس پروگرام کا مقصد امام حسین کی شہادت کو خراج عقیدت و خراج تحسین پیش کرنا ہے۔ امام حسین نے اسلام کی سربلندی کیلے آواز اٹھائی۔ انہوں نے باطل کے سامنے اپنی جان کو قربان کیا لیکن سر نہیں جکایا'۔