شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں سوپور کے امر گڑھ میں والنٹری میڈیکیر سوسائٹی Voluntary Medicare Society کی جانب سے جسمانی طور معذور بچوں کے لیے ایک تربیتی کیمپ Disability Camp کا اہتمام کیا گیا جس میں سوپور اور اس کے اطراف و اکناف کے علاقوں سے تعلق رکھنے والے بچوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر جسمانی طور پر معذور بچوں کا کا میڈیکل چیک اپ کیا گیا اور کچھ بچوں کو مختلف اشیا دی گئیں۔
سوپور میں والنٹری میڈیکیر سوسائیٹی Voluntary Medicare Society کی جانب سے منعقدہ پروگرام کے منتظم ڈاکٹر وحید محمد نے کیمپ کے انعقاد سے متعلق تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ جسمانی طور پر معذور افراد خاص کر بچوں میں شعور بیداری کےلیے اس طرح کے کیمپس کا انعقاد کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:
World Disability Day In Sopore:سوپورمیں عالمی یومِ معذور منایا گیا
انہوں نے مزید کہا کہ کیمپس میں معالجین اور ماہرین نے معذورین کا معائینہ کیا اور کچھ افراد میں ضروری اشیا بھی دی گئیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس وقت سردی کا موسم ہے تاہم اس بارہمولہ ضلع سے تعلق رکھنے والے لوگوں کا بڑی تعداد میں مفت علاج کیا جاتا ہے۔