شمالی کشمیر کے بارہمولہ کے اوڑی حاجی پیر سیکٹر اور رام پور سیکٹر میں بھارت اور پاکستانی افواج کے مابین ہوئی فائرنگ اور گولہ باری کے نتیجے میں دو فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے ۔
اوڑی میں شدید گولہ باری، دو فوجی ہلاک، چار شہری زخمی دونوں افواج کے درمیان گولی باری کے شدید تبادلے میں سرحد کے اِس پار چار فوجیوں سمیت سات عام شہری بھی شدید زخمی ہوئی ہے۔ زخمیوں میں سے دو فوجی اہلکار ہلاک ہوئے ہے۔ ہلاک شدہ فوجیوں کی شناخت حولدار گوکھا ران، اور سپاہی نائک شنکر کمار کے طور ہوئی ہے، جس میں دو ں سپاہی زخمی ہوئے ہیں انکی شناخت ناراینہ سنگھ اور این کے پردیپ کمار کے بطور ہوئی ہے جن کی حالت مستحکم بتائی جارہی ہیں۔
شدید گولہ باری کے تبادلہ میں عوامی املاک کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔
گولہ باری کی وجہ سے سرحدی علاقوں میں خوف و دہشت کی لہر دوڑ گئی ہے۔
ادھر بھارتی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ جوابی کاروائی میں سات پاکستانی فوجی ہلاک کیے گیے ہیں۔