ٹنگمرگ کے کتپورہ گاؤں میں اس وقت افراتفری کا ماحول پیدا ہوگیا، جب گاؤں میں سیمنٹ کا پلر گرنے سے دو بچوں کی موت ہو گئی۔
گھر والوں کے مطابق دونوں بچے اپنے آنگن میں کھیل رہے تھے کہ اچانک سیمنٹ کا پلر ان کے اوپر گر گیا۔ اس کے نتیجے میں دونوں بچوں کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔
مزید پڑھیں:
ہزاروں کروڑ مختص ہونے کے باوجود کووڈ ویکسینیشن بجٹ کا معمولی استعمال
دونوں بچوں کی شناخت عرفی جان عمر 9 سال اور صلیہ جان عمر 8 سال کے طور ہوئی ہے۔ واقعی کے بعد علاقے میں صف ماتم بچھ گئی اور دونوں بچوں کی لاش کو نزدیکی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔