ETV Bharat / city

پرائمری ہیلتھ سینٹر شروع نہیں ہونے سے عوام کو پریشانی

بوٹینگو سوپور میں ایک طبی مرکز بنانے کا کام شروع ہوا لیکن عمارت تیار ہونے بعد بھی اسے ویران چھوڑ دیا گیا۔ لوگوں نے سرکار اور ضلع انتظامیہ پر الزام عائد کرتے ہوئے بتایا کہ جب ان کے گھر میں کسی کی طبیعت خراب ہوتی ہے تو کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

author img

By

Published : Apr 29, 2021, 11:49 AM IST

JK_BAR_01_PHC_IN_SHAMBLES_AVB_JK10011
پرائمری ہیلتھ سینٹر شروع نہیں ہونے سے عوام کو پریشانی

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور قصبہ سے دس کلومیٹر کی دوری پر واقع بوٹینگو علاقے میں بنایا گیا طبی مرکز سرکار کی عدم توجہی کا شکار ہے۔

مقامی لوگوں کے مطابق آج سے دس سال قبل بوٹینگو سوپور میں ایک طبی مرکز بنانے کا کام شروع ہوا لیکن عمارت تیار ہونے کے بعد اسے ویران چھوڑ دیا گیا ہے۔

لوگوں نے سرکار اور ضلع انتظامیہ پر لاپرواہی برتنے کا الزام عائد کرتے ہوئے بتایا کہ جب ان کے گھر میں کسی کی طبیعت خراب ہوتی ہے تو کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ علاج و معالجہ کے لیے ضلع ہسپتال سوپور جانا پڑتا ہے جو کئی کلیومیٹر دور ہے۔

لوگوں نے مزید کہا کہ اس وقت پوری دنیا میں کورونا وائرس کا قہر چل رہا ہے۔ اگر یہ ہسپتال شروع ہوا ہوتا تو ان کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑتا۔

ہم نے سرکار اور ضلع انتظامیہ سے متعدد بار گزارش کی کہ وہ اس طبی مرکز کو شروع کریں لیکن کسی نہ توجہ نہیں دی۔
ہم سب کی سرکار سے گزارش ہے کہ وہ اس ہسپتال کو شروع کریں جس سے آنے والے وقت میں زیادہ مشکلات سے دو چار نہ ہونا پڑے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.