ETV Bharat / city

سوپور پولیس نے چور گروہ کا پردہ فاش کیا - کشمیر کی خبر

سوپور پولیس نے چوری کرنے والے ایک گروہ کا پردہ فاش کرتے ہوئے ان کے پاس سے زیورات، بیٹری اور انویٹر بھی بر آمد کیے۔ پولیس نے کیس درج کر کے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔ لوگوں نے سوپور پولیس کی اس کارروائی کی خوب سراہنا کی ہے۔

سوپور پولیس نے چور گروہ کا پردہ فاش کیا
سوپور پولیس نے چور گروہ کا پردہ فاش کیا
author img

By

Published : May 22, 2021, 10:23 PM IST

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے تحصیل ہیڈکواٹر سوپور قصبہ میں پولیس کو ایک بہت بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔پولیس نے چوروں کے ایک گروہ کا فردہ فاش کرکے ان کے قبضے سے زیورات اور بیٹری سمیت انویٹر برآمد کیا ہے۔پولیس نے اس معاملے میں مزید تفتیش شروع کردی ہے۔
پولیس اسٹیشن ڈنگی وچھہ رفیع آباد کے بہرام پورہ کے رہائشی نظیر احمد شیخ ولد غلام محمد شیخ نے ایک تحریری شکایت درج کروائی تھی۔ اس میں کہا گیا تھا کہ 06 فروری 2021 کو کچھ نامعلوم افراد اس کے رہائشی مکان میں داخل ہوئے اور لاکھوں مالیت کے زیورات چوری کر کے فرار ہوگئے۔

اسی سلسلے میں پولیس نے ایک شکایت درج کی تھی اور تفتیش شروع کردی تھی۔ تفتیش کے دوران متعدد مشتبہ افراد کو پوچھ گچھ کے لیے تھانے لایا گیا۔

سوپور پولیس کی سخت کوششوں اور تکنیک کے استعمال سے 04 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا۔ ان کی شناخت بہرام پورہ کے رہائشی احمد میر ولد غلام احمد، دروسو کے رہائشی فیضان احمد ڈار ولد نذیر احمد ڈار ،مرازی گنڈ کے رہائشی سفیر احمد بابا ولد غلام احمد بابا اور ہندواڑہ کے براری پورہ کے رہائشی ارشاد احمد پنڈت ولد عبد الرشید پنڈت کے طور پر ہوئی ۔

ان چاروں نے جرم کا اعتراف کیا اور یہ اس معاملے میں پوری طرح سے ملوث پائے گئے ۔ان کے قبضے سے لاکھوں مالیت کے زیورات، 02 انورٹرز اور 02 بیٹریاں بھی برآمد ہوئی ہیں۔

پولیس نے مزید کہا کہ اس کیس کی تفتیش ابھی جاری ہے اور ہمیں امید ہے کہ مزید لوگوں کی گرفتاری عمل میں لائی جائے گی۔

اس حوالے سے رفیع آباد، زینگیر اور سوپور کے مختلف انجمنوں، ٹریڈیرس فیڈریشن، و مقامی لوگوں نے سوپور پولیس کی اس کاروائی کو سراہنا کرتے ہوے کہا کہ ہمیں پوری امید ہے کہ اس مصیبت سے ہمیں سوپور پولیس پوری طرح سے نجات دلانے میں ایک اہم کردار ادا کرے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.