ETV Bharat / city

سوپور حملے میں زخمی کاؤنسلر کا بھی انتقال - حملے میں زخمی کاؤنسلر کا انتقال

شمالی کشمیر کے سوپور قصبہ میں عسکریت پسندوں کے حملہ میں دو افراد ہلاک ہوگئے تھے جبکہ ایک شخص زخمی ہوا تھا جس کا آج انتقال ہوگیا۔

سوپور: عسکریت پسندوں کے حملہ میں دو افراد شدید زخمی

author img

By

Published : Mar 29, 2021, 2:01 PM IST

Updated : Mar 30, 2021, 9:58 AM IST

جموں و کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور قصبہ میں پیر کی دوپہر عسکریت پسندوں کے دن دھاڑے حملہ میں دو افراد ہلاک ہوگئے جن کے نام کاؤنسلر ریاض احمد اور ایک ایس پی او مشتاق احمد تھے جبکہ شمس الدین نامی شخص سنگین طور پر زخمی ہوگیا تھا۔

سوپور: عسکریت پسندوں کے حملہ میں دو افراد ہلاک

شمس الدین کو نازک حالت میں فوری طور پر سب ضلع ہسپتال سوپور پہنچایا گیا جہاں علاج کے دوران اس نے بھی زخموں کی تاب نہ لا کر آج صبح میں دم توڑ دیا۔

واضح رہے کہ ایس پی او مشتاق احمد اور کاؤنسلر ریاض احمد پیر کے روز عسکریت پسندوں کے ذریعے کیے گئے حملے میں موقع پر ہلاک ہوگئے تھے جبکہ شمس الدین نامی شخص کو شدید زخمی حالت میں سرینگر منتقل کیا گیا جس کا دوران علاج آج صبح میں انتقال ہوگیا۔

سوپور حملے میں زخمی کاؤنسلر کا بھی انتقال

حملے کے بعد علاقے میں ڈر اور خوف کا ماحول ہے۔ وہیں حملہ کے فوراً بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو محاصرے میں لے کر حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی ہے۔

اس واقعے میں ہلاک ہوئے افراد کے اہل خانہ کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے جموں و کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔

  • News coming in of a militant attack on the municipal office in Sopore. My unequivocal condemnation of this attack together with my sympathies for the deceased & prayers for the injured.

    — Omar Abdullah (@OmarAbdullah) March 29, 2021 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

اس سے قبل بھارتیہ جنتا پارٹی کے ترجمان نے بھی آڈیو پیغام کے ذریعہ حملہ کی مذمت کی۔

Last Updated : Mar 30, 2021, 9:58 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.