ETV Bharat / city

سوپور: ایشیا کی سب سے بڑی فروٹ منڈی میں بنیادی سہولیات کا فقدان - منڈی سے جڑے افراد انتظامیہ سے نالاں

قصبہ سوپور میں واقع ایشیا کی سب سے بڑی فروٹ منڈی میں بنیادی سہولیات کے فقدان کے سبب منڈی سے جڑے افراد انتظامیہ سے نالاں ہیں، جس کے سبب ان لوگوں نے ڈپٹی کمشنر بارہمولہ کے ساتھ ساتھ گورنر انتظامیہ سے بھی اس معاملے میں مداخلت کی اپیل کی ہے۔

ایشیا کی سب سے بڑی فروٹ منڈی میں بنیادی سہولیات کا فقدان

author img

By

Published : Sep 19, 2021, 5:19 PM IST

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے قصبہ سوپور میں ایشیا کی سب سے بڑی فروٹ منڈی ہے۔ جہاں تقریباً پچاس ہزار لوگ کام کرتے ہیں۔ فروٹ گروورس، ٹرانسپورٹرز کے ساتھ ساتھ مزدوروں کی ایک بڑی تعداد بھی اس فروٹ منڈی سے وابستہ ہے۔

ایشیا کی سب سے بڑی فروٹ منڈی میں بنیادی سہولیات کا فقدان

فروٹ منڈی سے جڑے افراد کا الزام ہے کہ انتظامیہ نے اس فروٹ منڈی کو نظر انداز ہی نہیں بلکہ بنیادی ضرورتوں سے محروم رکھا ہے۔ اس حوالے سے جب ای ٹی وی بھارت نے فروٹ گروورس اینڈ بایرس یونین کے صدر مدثر احمد بٹ اور مزدور یونین کے صدر محمد امین ڈار نے کہا کہ 'یہاں بنیادی سہولیات فقدان ہے، یہاں نہ پینے کے صاف پانی کا کوئی معقول انتظام ہے اور نہ قضائے حاجت کے لیے بیت الخلاء ہے، جس کے سبب یہاں کے مزدوروں اور ٹرانسپورٹرز کو کافی دقتوں کا سامنا رہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 'اس منڈی سے تقریباً دس ہزار لوگ جڑے ہیں روزانہ یہاں ان کا آنا جانا ہے۔ لیکن بدقسمتی کی بات ہے کہ ایشیا کی سب سے بڑی منڈی ہونے کے باوجود یہاں بنیادی سہولیات کا فقدان ہے۔ انتظامیہ نے یہاں دو برس قبل ایک واٹر اسکیم کے تحت پانی کے لیے ایک پلانٹ کی بنیاد رکھی تھی لیکن اب تک اس سے یہاں کے لوگوں کو فائدہ نہیں مل رہا ہے۔ جس کے سبب یہاں کام کے دوران رہنے والے مزدوروں، ڈرائیوروں کے ساتھ ساتھ عام لوگوں کو بھی کافی دشواریوں کا سامنا رہتا ہے۔

مزید پڑھیں: صرف افسوس کرنا اور معذرت کرنا کافی نہیں

اس حوالے سے صدر نے کہا کہ ' منڈی ہونے کے سبب یہاں پر کوڑا بھی روزانہ کافی مقدار میں جمع ہوجاتا ہے اور نہ ہی صاف صفائی پر دھیان نہیں دیا جاتا ہے، اس حوالے سے انہوں نے گورنر انتظامیہ اور ڈپٹی کمشنر بارہمولہ سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ 'براہ مہربانی فروٹ منڈی کا از خود جائزہ لےکر یہاں کی مشکلات کا ازالہ کرنے میں ہمارا تعاون کریں۔ تاکہ ایشیا کی سب سے بڑی فروٹ منڈی سے جڑے افراد کو آسانی ہو۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.