ETV Bharat / city

سوپور: میریج ہال نامکمل، شادی بیاہ کی تقریبات میں دشواریاں

author img

By

Published : Aug 24, 2020, 10:18 PM IST

اس ضمن میں ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے چیف ایگزیکٹو افسر میونسپلٹی سوپور سمیر جان نے کہا اس عمارت کو بنانے کا کام آج سے دس سال پہلے شروع کیا گیا لیکن فنڈس نہ ہونے کی وجہ سے کام روک دیا گیا۔

SOPORE: INCOMPLETE MARRIAGE HALL AFFECTS MARRIAGE CEREMONIES
سوپور: میریج ہال نامکمل، شادی بیاہ کی تقریبات میں دشواریاں

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور قصبہ کے شیر کالونی علاقے میں میریج ہال گزشتہ دس برس سے نامکمل اور خستہ حال ہے جس کی وجہ سے شادی بیاہ کی تقریبات منعقد کرنے میں دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ آج سے دس سال قبل اس میریج ہال پر حکومت کی جانب سے کام شروع کیا گیا تھا لیکن نامعلوم وجوہات کے بنا پر اس عمارت کا بنوانے کا کام روک دیا گیا۔لوگوں کا کہنا ہے کہ اس میریج ہال بنانے کا مقصد تھا کہ علاقے میں غریب لوگ جن کے پاس رہنے کی جگہ بہت کم ہے وہ شادی بیاہ کے موقع پر اس میریج ہال کا استعمال کر سکتے ہیں لیکن ایسا اب تک ممکن نہ ہو سکا۔لوگوں کا مزید کہنا ہے اس وقت اس میریج ہال کی خالت کافی خستہ ہے۔اس ضمن میں ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے چیف ایگزیکٹو افسر میونسپلٹی سوپور سمیر جان نے کہا اس عمارت بنانے کا کام آج سے دس سال پہلے شروع کیا گیا لیکن فنڈس نہ ہونے کی وجہ سے کام روک دیا گیا۔انہوں نے کہا مقامی آبادی نے اس عمارت کو کافی نقصان پہنچایا اور بنی بنائی کھڑکیاں اور دروازے جو لکڑی کے بنے ہوئے تھے ان کی چوری ہو گئی۔سمیر جان کا کہنا ہے کہ ہم اس عمارت کو اسی سال مکمل کرے گے اور ایک چوکی دار کو بھی تعینات کریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.