سوپور: شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے تحصیل ہیڈکوارٹر سوپور کے بوٹینگو زینگیر میں کلسٹر کے تحت گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول میں یوم اساتذہ کی شاندار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں 33 اسکولوں کے بچوں نے شرکت کی۔ پروگرام کے دوران بچوں نے مختلف ثقافتی، تمدنی، اور دیگر پروگراموں کو سامعین کے سامنے پیش کیا۔
اس پروگرام میں مہمان خصوصی چیف ایجوکیشن آفیسر بارہمولہ غلام محمد لون، زونل ایجوکیشن آفیسر زون ڈانگرپورہ فیاض احمد بھٹ، پرنسپل Hr sec اسکول بوٹنگو محمد مصطفی بھٹ، ہیڈ ماسٹر جی ایم ایس اسکول بوٹنگو حاجی نثار احمد،سابقہ پروفیسرڈگری کالج سوپور غلام محمد کاوا، نمبردار بوٹینگو حاجی فاروق احمد بٹ،زونل ریسورس گروپ زون ڈانگرپورہ، بی ڈی سی، اور کلسٹر لیول کے تمام ہیڈ ماسٹرز اور مذکورہ اسکول کے سٹاف ممبران کے علاوہ مقامی لوگوں نے پروگرام میں شرکت کی۔ Teachers Day Celebrated in Sopore
اس موقع پر مقررین نے صحت مند معاشرے میں اساتذہ کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ یوم اساتذہ ڈاکٹر سروپلی رادھا کرشنن کے یوم پیدائش پر ہر سال جوش و خروش کے ساتھ منایا جاتا ہے اور اس سال ہائر سیکنڈری اسکول بوٹینگو میں پہلی بار کلسٹر سطح پر منعقد کیا گیا ہے۔ جس سے سرکاری اسکولوں کے بچوں کے اندر کافی جوش دیکھنے کو ملا اور بچوں نے رنگا رنگ پروگرام پیش کرکے یوم اساتذہ کو کامیاب بنایا۔
اس دوران مختلف مقررین نے اساتذہ کی اہمیت پر پوری طرح سے روشنی ڈالی اور کہا کہ ایک استاد قوم کا معمار ہوتا ہے جو طلباء کی زندگی کی تشکیل میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔ اتنا ہی نہیں بلکہ استاد کو روحانی باپ کا درجہ بھی حاصل ہیں۔اساتذہ کا دن اسکولوں اور کالجوں میں منائے جانے والے دنوں میں سے ایک ہے۔ یہ وہ دن ہے جب آپ اپنی زندگی پر زبردست اثر ڈالنے کے لیے اساتذہ کی تعریف کرتے ہیں۔
پروگرام کے دوران چیف ایجوکیشن آفیسر بارہمولہ جی ایم لون نے کہا کہ مجھے بے حد خوشی ہے کہ سرکاری اسکولوں میں بہت زیادہ ٹیلنٹ ہے اور آج مجھے خوشی ہے کہ یہ لڑکے اور لڑکیاں اپنا پروگرام پیش کر رہے ہیں اور انہیں کسی چیز کا ڈر نہیں ہے۔ ایک دن وہ ضرور معاشرے کا نام روشن کریں گے۔ A program Held on the occasion of Teachers Day in Sopore
انہوں نے مزید کہا کہ یوم اساتذہ ایک ایسا دن ہے جو طلباء اور اساتذہ کے درمیان اچھے تعلقات کو فروغ دینے کے لیے منایا جاتا ہے۔ یہ دن اساتذہ کے لیے ان کی تعریف اور ان کی محنت کو ظاہر کرنے کے لیے منایا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں چاہیے تعلیم کے ساتھ ساتھ بچوں کو ان پروگراموں کی طرف راغب کریں تاکہ سرکاری اسکولوں کے اندر جو بچے زیر تعلیم ہے ان کا ہنر باہر لانے میں مدد فراہم ہو۔ جس سے ہم ہنر مند بچوں کی صلاحیتوں کو دیکھ کر اس کو پوری طرح سے ایک صحیح تربیت اور راستہ دیکھانے میں کامیاب ہوسکیں گے۔
جی ایم لون نے کہا کہ طلباء کو اپنے اساتذہ کا احترام کرنا چاہیے، اور یوم اساتذہ ایک استاد کو دکھانے کا بہترین موقع ہے کہ وہ روزمرہ کی زندگی میں ان کی کتنی قدر کرتے ہیں۔
اس دوران پروگرام کے آخر میں پرنسپل گورنمنٹ ہائر سیکنڈری بوٹینگو محمد مصطفی بھٹ نے تمام مہمانوں، بالخصوص چیف ایجوکیشن آفیسر، زونل ایجوکیشن آفیسر، ذی عزت شہریون، بچوں اور اساتذہ کرام کا تہہ دل سے اظہار تشکر کیا اور بعد میں کلیدی کردار ادا کرنے پر بچوں کی حوصلہ افزائی کی اور ان کو انعامات سے نوازا۔
یہ بھی پڑھیں: Block Divas in Sopore سوپور میں بلاک دیوس پروگرام کا انعقاد