انتظامیہ کی جانب سے دعویٰ کیا جاتا ہے کہ تمام ضرورتمندوں کو پردھان منتری آواس یوجنا (Pradhan Mantri Awas Yojana) کے تحت پکا مکان دیا گیا ہے لیکن یہ صرف کاغذات پر ہی ہے۔ جموں و کشمیر کے ضلع بارہمولہ کی تحصیل بونيار کے مہرہ گاؤں میں ایک خاندان آج بھی سرکاری اسکیم سے محروم ہے۔
کسمپرسی کے شکار اس کنبے نے سرکاری افسران اور دفاتر کے متعدد چکر لگائے لیکن انہیں پردھان منتری آواس یوجنا (Pradhan Mantri Awas Yojana) کا کوئی فائدہ آج تک حاصل نہ ہوسکا۔ شبیر احمد اور اس کی اہلیہ اپنے بچوں کے ساتھ برسوں سے کچن ٹین کے شیڈ میں رہ رہے ہیں جبکہ بارش کے دوران اخاندان کو کافی مشکلات پیش آتی ہیں۔
شبیر احمد نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا ’ہم ٹین کے شیڈ میں رہتے ہیں اور جب برفباری ہوتی ہے کو پانی شیڈ کے اندر بھر جاتا ہے، اس دوران چھوٹے بچے بیمار ہوجاتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے ابھی تک انہیں کسی طرح کی کوئی سہولت فراہم نہیں کی گئی ہے۔ وہیں شبیر کی اہلیہ نے کہا ہم شیڈ میں زندگی گذارنا انتہائی تکلیف دہ ہے اور بچوں کو کافی پریشانی ہوتی ہے۔ انہوں نے حکومت سے پردھان منتری آواس یوجنا کے تحت انہیں بھی گھر دینے کا مطالبہ کیا۔ اس سلسلے میں جب ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے بی ڈی او سے رابطہ کرنے کی کوشش کی تو ان سے رابطہ نہ ہوسکا۔
یہ بھی پڑھیں:
پرنسپل سکریٹری نے بارہمولہ میں ترقیاتی سرگرمیوں کا جائزہ لیا: Navin Visits Baramulla
واضح رہے کہ علاقے میں ایسے متعدد خاندان ہیں جو اس اسکیم سے محروم ہیں۔ ایسے میں انتظامیہ کو چاہئے کہ وہ فوری طور پر ایسے افراد کی مدد کرے اور انہیں آواس یوجنا کے تحت گھر فراہم کرے تاکہ وہ بھی دیگر شہریوں کی طرح زندگی گذار سکیں۔