ETV Bharat / city

سوپور: بدنام زمانہ منشیات فروش گاڑی سمیت گرفتار

author img

By

Published : Dec 25, 2020, 10:44 PM IST

اس حوالے سے اسٹیشن ہاوس آفیسر سوپور عازم اقبال خان نے بتایا کہ رواں سال کے دوران 32 بدنام منشیات فروشوں کو گرفتار کیا گیا ہے اور آگے بھی مزید کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔'

سوپور: بدنام زمانہ منشیات فروش گاڑی سمیت گرفتار
سوپور: بدنام زمانہ منشیات فروش گاڑی سمیت گرفتار

مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے سوپور میں پولیس نے بدنام زمانہ منشیات فروش کو گاڑی سمیت گرفتار کیا ہے۔

دراصل شمالی کشمیر کے تحصیل ہیڈ کوارٹر سوپور میں پولیس کی طرف سے منشیات کے خلاف مہم چلائی جا رہی ہے۔ اسی مہم کے تحت ہفتہ کی شام ایک بدنام زمانہ منشیات فروش کو گاڑی سمیت گرفتار کیا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق سوپور پولیس کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ ایک پرائیوٹ گاڑی نمبر (Jk05H 9954) کے ذریعہ شاہ آباد مین چوک سوپور میں منشیات لے جایا جا رہا ہے۔

اسی دوران سوپور پولیس سٹیشن ہاوس آفیسر عازم اقبال خان کی سربراہی میں ناکہ لگاکر ایک بدنام زمانہ منشیات فروش عبدالحمید بٹ ولد عبدالصمد بٹ ساکنہ ہایگام سوپور کے قبضے سے 55 گرام منشیات برآمد کیا گیا۔

اس ضمن میں سوپور پولیس نے ایک کیس زیر نمبر 358/2020 U/S 8/21 این ڈی پی سی پولیس سٹیشن سوپور میں درج کرکے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

اس حوالے سے اسٹیشن ہاوس آفیسر سوپور عازم اقبال خان نے بتایا کہ روا سال کے دوران 32 بدنام منشیات فروشوں کو گرفتار کیا ہے اور آگے بھی مزید کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.